مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 386 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 386

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 386 دقبال و یا جوج ماجوج پر مسیح موعود اور جماعت کا علمی وروحانی غلبہ اس حدیث میں باب لد کے پاس دجال کو قتل کرنے کا ذکر ہے۔لد کے معنی عربی میں بحث کرنے والے کے ہیں۔( مصباح اللغات زیر لفظ لُد مکتبہ قدوسیہ لاہور ) جيا كه وَهُوَ الدُّ الخِصام (البقرة: 205) کے معنی بہت زیادہ بحث کرنے والے اور جھگڑالو کے ہیں۔یعنی پس اس سے مراد د جالی عقائد باطلہ کا توڑ اور علمی و عقلی لحاظ سے مذہبی بحث کے بعد دلائل کے ساتھ اس پر فتح حاصل کرنا ہے۔مسیح کا یہی کام احادیث میں بالفاظ دیگر کسر صلیب کے طور پر بھی بیان کیا گیا ہے۔رہا یہ سوال کہ احادیث سے دجال کے زمانہ ظہور کی کوئی تعین بھی ہوتی ہے یا نہیں؟ اس بارہ میں رسول کریم ﷺ نے یہ صراحت فرمائی کہ دجال کو مسیح موعود کے وقت میں عروج حاصل ہوگا اور بالآخر وہ مسیح موعود اور ان کی دعاؤں اور دلائل سے گھائل ہوگا۔(مسلم کتاب الفتن باب ذکر الدجال) تاہم احادیث میں دجال کے ظاہر ہونے کے بعد تدریجی ارتقاء کے بارہ میں یہ رہنمائی بھی ملتی ہے که دوه رفتہ رفتہ ترقی کے بعد بالآخر اپنے عروج کو پہنچے گا۔چنانچہ دجال کے کھل کر سامنے آجانے کا ایک زمانہ فتح قسطنطنیہ سے وابستہ کرتے ہوئے رسول کریم نے فرمایا: وَفَتحُ الْقُسْطَنْطِينِيَّةِ خُرُوجُ الدَّجَّالِ “ یعنی فتح قسطنطنیہ کے وقت ظہور دجال ہوگا۔( ترمذی ابواب الفتن۔سنن ابوداؤد کتاب الملاحم باب فی امارات الملاحمہ ) اسی طرح حضرت نافع بن عتبہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ: ہم دجال کو نکلتے نہیں دیکھیں گے یہاں تک کہ روم یعنی قسطنطنیہ کی فتح ہو۔(صحیح مسلم کتاب الفتن واشراط الساعۃ۔ابن ماجہ کتاب الفتن باب الملاحم ) ظہور دجال کے بارہ میں یہ پیشگوئی بھی فتح قسطنطنیہ کے وقت بڑی شان سے پوری ہوئی۔قسطنطنیہ دنیا میں اپنے زمانہ کی طاقت ور عیسائی رومی سلطنت (Eastern Roman Empire) کا پایہ تخت تھا۔جس کی حکومت یورپ سے ایشیاء تک وسیع تھی۔قسطنطنیہ کی فتح کو رسول اللہ ﷺ کا خروج دجال سے جوڑنا بھی اس کی حقیقت واضح کرتا ہے۔جسکی تفصیل یہ ہے کہ 29 مئی 1453ء کو سلطان محمد فاتح نے قسطنطنیہ کو فتح کیا تو اس کے بعد شکست خوردہ عیسائیت میں حسد و انتقام کی آگ بھڑک اٹھی۔انہوں نے اپنی کھوئی ہوئی ریاست دوبارہ حاصل کرنے کیلئے دجل اور مکر کا ہر منصوبہ بنایا ، جس کا آغاز مقدس رومن سلطنت ( Holy