مسیح اور مہدیؑ — Page 248
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 248 مسلمانوں کی فرقہ بندی اور ناجی فرقہ باب ہے جس سے ہر ذی شعور مسلمان بچہ بھی واقف ہے۔وہی کٹھن خار دار راہ جس پر چلتے ہوئے رسول اللہ اور صحابہ کرام نے کفار مکہ کی سخت مخالفت اور رکاوٹوں کے باوجو د کمال استقامت سے قرآن و سنت پر عملدرآمد کردکھایا خصوصاً پاکستان میں جس کی عملی تصویر آج مخلص احمدی پیش کرنے کی توفیق پارہے ہیں۔1۔رسول کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کلمہ توحید ورسالت کا اقرار کر کے بڑے عزم و ہمت سے الله اس پر عمل پیرا ر ہے جبکہ ان کے مخالف کفار مکہ خود دین ابراہیمی کے دعویدار بن کر آپ ﷺ کو صابی یعنی نئے مذہب کے موجد گویا ناٹ مسلم قرار دیتے تھے۔(بخاری کتاب التيمم باب من يقتل ببدر ، معجم الكبير لطبراني جلد 4 ص 179 ، كنز العمال جلد12 ص450) 2۔رسول کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ پنج وقتہ نمازیں ادا کرتے تو کفار انہیں عبادت سے روکتے تھے۔(سورۃ العلق : 10 تا 11) مگر انہوں نے ماریں کھا کر بھی نمازیں ادا کیں۔3 کلمہ گو مسلمانوں کو اذان سے بھی روکا جاتا تھا۔نبی کریم ﷺ کے صحابہ نماز کیلئے اذان دیتے تو کفار شور مچا کر انہیں مذاق کا نشانہ بناتے تھے (سورۃ المائدة 59:) بقول ابومحذورہ وہ خود اذان بلال کی نقلیں اتارنے میں پیش پیش تھے۔(طبقات الکبری لابن سعد جلد 3 ص 234) 4۔کلمہ گو مسلمانوں کا راستہ سراپا مظلومیت اور کفار قریش کی راہ مسلسل ظلم تھی۔انہوں نے رسول کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ پر مکہ میں متواتر تیرہ سال تک مظالم کئے ، تین سال تک ان کا بائیکاٹ کر کے شعب ابی طالب میں قید رکھا۔انہیں مارا پیٹا، ان کی مذہبی آزادی سلب کی۔پھر انہیں ناحق ان کے گھروں سے نکالامتی کہ ان کے قتل سے بھی باز نہ آئے۔(سورۃ الحج : 40) مجبور 51 نبوی میں آپ کے صحابہ کو ملک حبشہ کی ایک عادل عیسائی حکومت میں ہجرت کر کے پناہ لینی پڑی۔5۔مکہ میں مسلمانوں کو تبلیغ کا بھی حق حاصل نہ تھا۔حالانکہ مسلمانوں کیلئے فریضہ تبلیغ جہاد کبیر کا درجہ رکھتا ہے۔(سورة الفرقان (53) مگر کفار قریش نے رسول کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کی تبلیغ پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔مسلمانوں کی بات سننے کیلئے آنیوالوں کو بھی روکا جاتا اور جب رسول کریم ﷺ حج اور عرب کے میلوں پر اپنا پیغام پہنچانے جاتے تو ابولہب اور اس کے ساتھی شور مچا کر اس میں روک ڈالتے۔مجبوراً آپ طائف تبلیغ کرنے گئے تو انہوں نے بھی مار مار کر لہولہان کر کے نکال دیا۔(مسند احمد بن حنبل جلد 3 ص 492) 6۔مکہ میں کلمہ گو مسلمانوں کی دیگر عبادات پر بھی پابندی تھی۔کفار انہیں قرآن کریم کی تلاوت