مشاغل تجارت اور حضرت خدیجہ ؓ سے شادی

by Other Authors

Page 16 of 31

مشاغل تجارت اور حضرت خدیجہ ؓ سے شادی — Page 16

14 اُن کا خروج دیکھے گا۔را ابن هشام ۲۳ اردو ترجمہ ادارہ اسلامیات انار کلی لاہور) ان غیر معمولی باتوں کا حضرت خدیجہ پر بڑا اثر ہوا اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ میں اس نوجوان سے شادی کر لوں۔آپ نے اپنی سہیلیوں سے مشورہ کیا۔انہوں نے بھی یہی کہا کہ تعریف تو اُس کی بہت سنی ہے آپ شادی کر لیں تو کوئی حرج نہیں۔اس کے بعد آپ نے اپنی ایک سہیلی (نفیسہ) کو ابو طالب کے پاس بھیجا۔اُس نے آپؐ سے جا کہ کہا کہ اگر خدیجہ کے ساتھ آپ کے بھتیجے کی شادی ہو جائے تو کیا آپ راضی ہیں ابو طالب نے کہا۔جہ سے میرے بھتیجے کی شادی ہو جائے ! یہ ناممکن بات ہے۔وہ مالدار عورت ہے اور میرے بھتیجے کے پاس کچھ بھی نہیں۔بھلا اس سے خدیجہ کی شادی کیسے ہو سکتی ہے ؟ خدیجہ کی سہیلی نے کہا۔- اگر شادی ہو جائے تو پھر ابو طالب نے کہا اگر ہو جائے تو بڑی اچھی بات ہے۔" پھر وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئی اور کہا آپ کی اگر خدیجہ سے شادی ہو جائے تو کیا آپ راضی ہیں۔آپ نے فرمایا :