مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 674 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 674

674 اثر ضرور ہوتا ہے۔خیالات کی لہروں کا خاموش اثر حضرت خلیفہ اول سنایا کرتے تھے کہ میں ایک دفعہ جموں سے قادیان آرہا تھا کہ ایک سکھ لڑکا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بہت اخلاص اور محبت رکھتا تھا، لاہور میں مجھے ملا اور اس نے مجھے کہا آپ قادیان چلے ہیں۔حضرت مرزا صاحب کو میرا یہ پیغام پہنچادیں کہ میں نے جب آپ سے ملنا شروع کیا تھا میرے اندر خدا تعالیٰ کی محبت ذکر الہی کی عادت اور دعاؤں کی طرف رغبت پیدا ہو گئی تھی مگر اب کچھ عرصہ سے آپ ہی آپ دہریت کے خیالات میرے اندر پیدا ہونے شروع ہو گئے ہیں۔میں نے بہتیر ا زور لگایا ہے کہ وہ خیالات نکلیں مگر وہ نکلتے نہیں۔ان کے ازالہ کے لئے مجھے کوئی تدبیر بتائیں تاکہ میں ان خیالات کی خرابیوں سے بچ سکوں۔آپ فرماتے تھے کہ میں نے قادیان پہنچ کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ذکر کیا کہ مجھے اس طرح فلاں لڑکا ملا تھا۔آپ نے فرمایا ہاں وہ ہم سے تعلق رکھتا ہے۔پھر آپ نے کہا اس نے مجھے کہا تھا کہ حضور کو میری طرف سے یہ پیغام پہنچا دیں کہ کچھ عرصہ سے میرے دل میں دہریت کے خیالات پیدا ہو رہے ہیں۔معلوم نہیں اس کی کیا وجہ ہے آپ نے فرمایا جب اس کے اندر عقلی طور پر شبہات نہیں پیدا ہوئے تو یہ شبہات کسی اور کے اثر کا نتیجہ ہیں چنانچہ آپ نے فرمایا میری طرف سے اسے پیغام دے دیں کہ کالج میں جن لڑکوں کے در میان تمہاری سینیٹ ہے، معلوم ہوتا ہے وہ دہر یہ خیالات کے ہیں اور ان کا اثر تم پر پڑ رہا ہے اس لئے تم اپنی سیٹ بدل لو۔چنانچہ آپ نے اسے یہ پیغام پہنچا دیا۔کچھ عرصہ کے بعد حضرت خلیفۃ امسیح الاوّل دوسری دفعہ جموں سے قادیان تشریف لا رہے تھے کہ پھر وہی لڑکا آپ کو ملا۔آپ نے فرمایا۔سناؤ اب کیا حال ہے۔اس نے کہا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے۔اب میرے خیالات درست ہیں۔میں نے پیغام پہنچتے ہی سیٹ بدلوالی اور اسی دن سے میرے خیالات بھی درست ہو گئے۔تو یہ ایک مجرب حقیقت ہے جس کا انکار کوئی جاہل ہی کرے تو کرے ورنہ اور کوئی نہیں کر سکتا۔اس تجربہ کی صداقت میں مسمریزم کا علم جاری ہوا جس کی تائید میں ہپنا نزم نکلا۔اسکے ساتھ وضو کا مسئلہ تعلق رکھتا ہے۔ظاہری حرکات و سکنات کا قلوب پر اثر پڑتا ہے۔غرض یہ سارے علوم اس امر کے گرد چکر لگارہے ہیں کہ انسان کے دل سے ایسی شعاعیں نکلتی ہیں جو دوسرے کے دل پر اثر انداز ہوتی ہیں۔پس اگر کھڑے ہونے میں تم احتیاط نہیں کرو گے اور یک جہتی اور اتحاد سے کام نہیں لو گے تو لازماً اس کا تمہارے قلوب پر اثر پڑے گا۔پس چاہنے کہ جن کو میں نے ماتحت عہدیدار مقرر کیا ہوا ہے، وہ اس طرف توجہ