مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 87 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 87

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 87 ارشادات حضرت خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی کی آئندہ ذمہ داریاں آپ پر پڑنے والی ہیں۔اس چیز کا احساس ہونا چاہیے۔ہر شخص اپنی جگہ ایک اہمیت رکھتا ہے، ہر نوجوان اپنی جگہ ایک اہمیت رکھتا ہے، ہر احمدی بچہ اپنی جگہ ایک اہمیت رکھتا ہے۔واقفین نو ماحول سے پاک صاف ہو کر نکلیں واقفین نو بچوں سے میں خاص طور پر کہتا ہوں کہ اس ماحول میں آپ نے اپنے آپ کو یوں پاک صاف نکالنا ہے جس طرح ایک چھوٹا بچہ جس کو دنیا کا کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا ، پاک صاف ہوتا ہے۔ایک بچہ جو نیا نیا پیدا ہوتا ہے بالکل دنیا کا کچھ نہیں جانتا ، اس طرح دنیا میں ہوتے ہوئے ، دنیا کو جانتے ہوئے اپنے آپ کو ان برائیوں سے پاک صاف رکھنا ہے۔ان بچوں میں یہ احساس ہونا چاہیے۔14,13 سال کی جو عمر ہے، بڑی سوچنے سمجھنے کی عمر ہو جاتی ہے۔اب تو بڑی عمر کے بھی واقفین نو بچے آگئے ہیں۔سوچیں اور غور کریں کہ ہم واقفین نو کیوں ہیں؟ سوچیں اور غور کریں کہ ہم میں اور دوسرے بچوں میں کیا امتیازی خصوصیت ہونی چاہیے، کیا امتیاز ہونا چاہیے، کیا فرق ہونا چاہیے؟ یہ سوچیں کہ ہمارے ماں باپ نے اور اب اس عمر کو پہنچ کر ہم نے اپنے آپ کو دین کیلئے وقف کیا ہے تو ہمارا اپنے پیدا کرنے والے خدا سے کس قسم کا تعلق ہونا چاہیے؟ ( دین حق ) اور احمدیت کا پیغام دنیا میں پھیلانے کیلئے ہمیں اپنی طبیعتوں میں، اپنی زندگیوں میں کس قسم کا انقلاب لانا چاہیے؟ ہماری نمازیں کیسی ہونی چاہئیں؟ ہماری تلاوت قرآن کریم روزانہ کیسی ہونی چاہیے؟ ہمیں قرآن کو مجھنے کی کیا کوشش کرنی چاہیے؟ قطع نظر اس کے کہ آپ نے کیا بننا ہے یا کیا بننا چاہتے ہیں۔اگر (مربی ) سلسلہ نہیں بھی بن رہے تو ایک واقف نو جو کسی بھی میدان میں جارہا ہے کچھ وقفہ کے بعد ، کچھ عرصہ کے بعد اپنا جائزہ لیتا رہے کہ میں نے گزشتہ تین مہینے میں یا گزشتہ چھ مہینے میں کیا ترقی کی ہے؟ جس طرح ایک واقف نو نو جوان کو ہونا چاہیے اس طرف میرے قدم بڑھا رہے ہیں کہ نہیں؟ ہر احمدی نو جوان یہ غور کرے کہ جس طرح احمدی نوجوان کو ہونا چاہیے اس طرف میرے قدم بڑھ رہے ہیں کہ نہیں؟ کیا میں نے کھویا ہے اس عرصہ میں اور کیا میں نے پایا ہے؟ تو جو کچھ کھویا ہے اور جو پایا ہے جب اس کا مقابلہ کریں گے تو خود بخود پتہ لگ جائے گا کہ ترقی کی طرف قدم بڑھ رہا ہے یا پیچھے ہٹ رہا ہے یا وہیں کھڑا ہے۔