مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 86
86 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم کے میدان کھولے گا۔یہ اجتماعات اور جلسے انہیں تبدیلیوں کو دل میں پیدا کرنے کا احساس دلانے کیلئے منعقد کئے جاتے ہیں۔علمی اور دینی پروگراموں کے ساتھ کھیلوں کے اور دوسرے تفریحی پروگرام جسم کو اور دماغ کو صحت مند بنانے کیلئے بنائے جاتے ہیں۔پس ان مقابلوں سے جو تفریحی مقابلے ہوتے ہیں، یہ نہ سمجھ لیں کہ ہمارا کام صرف کھیلنا اور انعام جیتنا ہے ، باقی علمی اور دینی کام دوسرں نے کرنا ہے۔نہیں بلکہ ہر ایک نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو ، اپنی زندگیوں کو خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گزارنا ہے۔اگر یہ سوچ پیدا ہورہی ہے کہ ہمارا کام صرف کھیلنا ہے اور دوسروں کا کام ہے کہ دین کے دوسرے کام کریں، تو پھر ان کھیلوں کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:۔” ہماری جماعت میں شہ زور اور پہلوانوں کی طاقت رکھنے والے مطلوب نہیں۔بلکہ ایسی قوت رکھنے والے مطلوب ہیں جو تبدیل اخلاق کیلئے کوشش کرنے والے ہوں۔“ فرمایا کہ:۔یہ ایک امر واقعی ہے کہ وہ شہ زور اور طاقت والا نہیں جو پہاڑ کو جگہ سے ہٹا سکے نہیں نہیں۔اصلی بہادر وہی ہے جو تبدیل اخلاق پر مقدرت پاوے۔پس یا درکھو کہ ساری ہمت اور قوت تبدیل اخلاق میں صرف کرو کیونکہ یہی حقیقی قوت اور دلیری ہے۔“ ( ملفوظات جلد اوّل جدید ایڈیشن صفحہ 89,88) یہی بہادری ہے کہ آدمی اپنے اخلاق تبدیل کرے۔پس جب تمام قسم کی نیکیوں کو کرنے کی طرف توجہ پیدا ہوگی تو اعلیٰ اخلاق میں قدم آگے بڑھے گا اور پھر آپ دوسروں کے لئے نمونہ بن کر اس تعلیم کو دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں جس کے پہنچانے کا اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا ہے اور یہ معیار حاصل کرنے کیلئے جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے آگے جھکتے ہوئے ، اس سے مغفرت طلب کرتے ہوئے اس سے ایک زندہ تعلق پیدا کر لیں گے نفس امارہ کو بہت پیچھے چھوڑ جائیں گے اور آپ کا کوئی فعل ایسا نہ ہوگا جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے خلاف ہو تو ایسی حالت میں پھر آپ کی ( دعوت الی اللہ کی ) کوششیں بھی بہت بڑھ کر پھل لانے والی ہوں گی۔پس اس طرف بہت توجہ دیں اور اس کا احساس دل میں پیدا کریں۔جماعت