مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 64 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 64

64 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم ہیں، jews ہیں پھر دوسرے مسلمان ہیں۔ہر ایک کو کہیں اپنے اپنے مذہب کے مطابق اپنی تعلیم بتاؤ کہ کیا چیز ہے۔ایک سیمینار، دو تین لیکچر ہوجائیں۔20 - 25 منٹ کا ہی سہی،اس میں پڑھے لکھے لوگ ایسی generation اکٹھی ہو جائے۔اُس سے بڑا فائدہ ہوگا آپ کو ، کہ ہر طبقے میں تعارف ہو جائے گا۔کیونکہ (دعوت الی اللہ ) کے سلسلہ میں جماعت کا جو نظام ہے وہ اُن تک نہیں پہنچ سکتا۔آپ اپنی واقفیت کی وجہ سے، دوستی کی وجہ سے،personal contacts کی وجہ سے یونیورسٹیوں اور کالجوں میں جاسکتے ہیں۔جبکہ جماعت جب جائے گی تو وہ کہیں گے مذہبی تنظیم آگئی یہ تو ہمارے اندر پھوٹ ڈالنے آ گئے ہیں۔یہ نہیں کر سکتے وہ کام جو آپ کر سکتے ہیں۔آپ لوگوں کو fingertips کے اوپر well informed ہونا چاہیے کہ یہ یہ ہمارے داعیان ہیں، یہ یہ کام کر رہے ہیں۔یہ فیڈ بیک ہر مہینے مل رہا ہو۔ریجنل قائد کو اپنے ریجن میں پتا ہونا چاہیے۔مہتم (دعوت الی اللہ ) کو پورے ملک کا پتا ہونا چاہیے۔آیا اس نہج پہ کام ہو رہا ہے؟ ہورہا ہے تو مجھے بتائیں کہ ( دعوت الی اللہ کے ) رابطوں سے کتنوں کی توقع ہے بیعتیں ہونے کی؟ آپ کو data collect کرنا پڑے گا۔آج کل تو بہت سارے پڑھے لکھے لڑکے ہیں، اپنے سسٹم بنوائیں تو لڑ کے کام جانتے ہیں کمپیوٹر کا بھی ، پڑھے لکھے بھی ہیں۔وہ آپ کو پروگرام بھی ایسا بنا کے دے دیں گے جس سے آپ (دعوت الی اللہ ) کے لئے صحیح scientific approach کرسکیں۔شعبه تربیت حضور انور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے دریافت فرمایا کہ خدام الاحمدیہ کی تجنید میں سے کتنے شادی شدہ ہیں؟ تجنید کی انفارمیشن ہونی چاہیئے کہ شادی شدہ کتنے ہیں؟ اُن میں سے کتنے ایسے ہیں جو کام کر رہے ہیں؟ نیز فرمایا کہ یہ جو شادی شدہ ہیں بچے، نوجوان خدام الاحمدیہ، ان میں سے کتنے ایسے ہیں جو اپنے گھر والوں کے ساتھ تعلقات ٹھیک رکھے ہوئے ہیں؟ مجھے تو لگتا ہے بہت زیادہ جھگڑے ہوتے ہیں۔قرآن کریم کی روزانہ تلاوت کی بھی تلقین کرنی ہے۔اس کے اوپر میٹنگ ہونی چاہیے۔کتنے لوگ ہیں جو قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں با قاعدہ؟ ہ نمازیں کتنے لوگ با قاعدہ پانچوں وقت پڑھتے ہیں؟ کتنے نہیں پڑھتے؟ کیونکہ ملاقاتوں میں