مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 63 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 63

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 63 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی میں ( دعوت الی اللہ ) کا پروگرام بنائیں۔یہ داعیان الی اللہ جو آپ کے ہیں انہوں نے اپنے اپنے شہروں سے باہر نکل کے چھوٹی جگہوں پہ قصبوں میں گاؤں میں جا کے ( دعوت الی اللہ کے ) رابطے کئے ہیں کہ نہیں؟ اگر نہیں کئے تو ان کو کروانے چاہئیں۔اگر کئے ہیں تو کس قسم کے رابطے ہیں اور کس حد تک وہ پہنچے ہیں اب تک ؟ ان کا رزلٹ کیا ہے؟ ان کا فیڈ بیک بھی آپ کو آنا چاہیے؟ م یہ دیکھیں کہ اپنا جو روایتی لٹریچر ہے اُس سے باہر نکل کے ہمیں کیا چیز چاہیئے ؟ آپ لوگ جو فیلڈ میں کام کر رہے ہوتے ہیں، آپ بہت سارا feedback کر سکتے ہیں جماعت کے لئے۔خدام الاحمدیہ کے وساطت سے انفارمیشن پھر جماعت کو مل جاتی ہے، انصار اللہ کی وساطت سے جماعت کو مل جاتی ہے، لجنہ کی وساطت سے جماعت کو انفارمیشن مل جاتی ہے اور جماعت کے اپنے نظام سے جماعت کو انفارمیشن مل جاتی ہے۔اس سے یہ ہوتا ہے کہ ان کو بھی ایک line of action ترتیب کرنے میں آسانی رہتی ہے۔یہ پتا ہوتا ہے کہ کس قسم کے لوگ ہوتے ہیں، کس قسم کے سوالات ہیں کس قسم کے لٹریچر ہیں، کس عمر اور کس طبقے کے لوگوں نے کس قسم کے سوال کرنے ہیں۔کیونکہ جماعت مجموعی طور پر اتنی active نہیں role play کر رہی ہوتی جتنی ذیلی تنظیمیں کر سکتی ہیں۔طالبہ کن خطوط پر دعوت الی اللہ کریں؟ پھر سٹوڈنٹس کے لئے پروگرام بنایا ہے کہ وہ ( دعوت الی اللہ ) کریں۔اُس کے لئے ریجنز میں کیا پروگرام بن رہا ہے؟ کتنے سٹوڈنٹس ہیں جو یونیورسٹی میں جانے والے ہیں؟ یو نیورسٹی جو ہے اس میں کتنے سیمینار ( دعوت الی اللہ ) کے لئے منعقد کئے گئے ہیں؟ اور کتنے پر وفیسرز کے ساتھ تعارف کروایا گیا ہے؟ چلتے چلتے جماعت کا لٹریچر دے دیا تھوڑا سا یا ( دین حق) کے بارے میں تعارف بھی کروایا گیا۔یونیورسٹی میں جتنا میں نے دیکھا ہے، لڑکیوں میں بھی ،لڑکوں میں بھی۔سٹوڈنٹس جتنے ہیں وہ اپنے پڑھے لکھے ماحول میں ( دین حق ) کو متعارف کروادیں تو آہستہ آہستہ ایک لابی بنی شروع ہو جاتی ہے۔جو ( دین حق ) کا ہر طبقے میں تعارف کروادے گی۔یونیورسٹیز میں بعض پروفیسروں کو interest ہوتا ہے۔سٹوڈنٹ ہی ہیں مثلاً chirstian