مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 37 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 37

37 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم جو سیکرٹری ہیں اُن کی طرف سے کہ با قاعدہ کونسلنگ کا نظام یہاں جاری ہے۔اب انہوں نے جور پورٹ میں بتایا کہ 80-70 سٹوڈنٹس یو نیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔جن میں ڈاکٹر ز بھی ہیں اور دوسرے مضامین کے بھی، تو یہ بھی دیکھ لیں ایک تو آپ کی دلچسپی کا مضمون ہو۔صرف بھیڑ چال نہ ہو کہ فلاں نے یہ مضمون لیا ہوا ہے یا فلاں آسان مضمون ہے تو میں بھی پڑھ لوں بلکہ یہ دیکھیں کہ اس کا معاشرے کو کیا فائدہ ہے۔آپ کو کیا فائدہ ہے۔زندگی میں اس کا کیا فائدہ ہے اور معاشی لحاظ سے بھی اس کا فائدہ پہنچ رہا ہو آپ لوگوں کو اور علمی لحاظ سے بھی اس کا فائدہ پہنچ رہا ہو ایسے مضامین لینے چاہئیں۔خاص طور پر جو یو نیورسٹی کے طلباء ہیں یا یو نیورسٹی میں جو جانے والے ہیں اُن کو چاہئے کہ وہ سلیکشن بڑے مشورے سے کیا کریں با قاعدہ جائزے لے کے۔کونسلنگ ہونی چاہئے جماعت کی طرف سے بھی یا ویسے بھی بعض ادارے ہوتے ہیں ہر ملک میں، ہر تعلیمی ادارے میں وہ سٹوڈنٹ کی کونسلنگ اور گائیڈ نیس کرتے ہیں ان سے مشورہ کر لیا کریں۔طلبہ کے ساتھ سوال وجواب ☆ بعد ازاں طلباء کو سوالات کا بھی موقع عطا فرمایا اور تعلیمی میدان میں مختلف لائینز اختیار کرنے کے سلسلہ میں ان کی راہنمائی فرمائی۔اس سوال و جواب کو قدرے تفصیل کے ساتھ قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ایک طالب علم نے بتایا کہ میں انشاء اللہ اکتوبر میں یونیورسٹی میں پڑھنا شروع کروں گا۔جس پر حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیر نے فرمایا ” انشاء اللہ۔پھر طالب علم نے دریافت کیا کہ کیا میں آپ سے سلیکشن کے بارے میں کچھ پوچھ سکتا ہوں؟ میرا انٹریسٹ ٹیکنیکل میں ہے میں نے دو فیلڈز میں اپلائی کیا ہے حضور انور نے پوچھا کہ یہ ٹیکنکل کیا یہ انجینئر نگ سائیڈ ہے؟ اور یہ بتانے پر کہ یہ انجینئر نگ سائیڈ ہے حضور انور نے پوچھا کہ الیکٹریکل انجینئر نگ میں الیکٹرونکس بھی آ جاتی ہے یا الیکٹرونکس علیحدہ برانچ ہے۔بتایا گیا کہ بعد میں اس کے لئے اسپیشلائزیشن چن سکتے ہیں۔حضور کے دریافت فرمانے پر کہ آپ کا اپنا انٹریسٹ کس میں ہے زیادہ۔بتایا گیا کہ ٹیکنیکل میں۔جس پر فرمایا کہ کوئی فرق نہیں پڑتا الیکٹریکل انجینئر نگ ہویا مکینیکل ہو۔اس میں آپ اسپیشیلا ئز کر سکتے ہیں اور الیکٹریکل میں میرا خیال ہے کہ بعد میں الیکٹرونکس میں بھی جا سکتے ہیں۔مکینکل میں تو زیادہ تر مشینری وغیرہ یہ جرمنی میں خاص طور پر۔یہاں تو ویسے ہی جو لوکل ہیں