مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 36 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 36

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 36 ارشادات حضرت خلیفة لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی اس نے آپ کو دنیا کی برائیوں میں مبتلا نہیں کرنا بلکہ مزید روشن خیال بنا کر دین کو سیکھنے کی طرف بھی توجہ دلوانی ہے، اللہ سے اپنے تعلق کو قائم کرنے کی طرف بھی توجہ دلانی ہے۔جماعت احمدیہ کے ساتھ جوابستگی ہے اس کا بھی احساس آپ کو دلانا ہے۔آپ کو آپ کے خاندان کا جو نام ہے اس کی نیک نامی کا باعث بنانے کی طرف بھی توجہ دلانی ہے اور پھر آپ نے معاشرے میں ایک ایسا کردار بھی ادا کرنا ہے جس سے اس معاشرے میں رہنے والے ہر شخص کا جب ہاتھ اٹھے جب انگلی اٹھے، اشارہ کرتے ہوئے، تو یہ کہتے ہوئے اٹھے یہ لوگ ایسے با اخلاق اور باکردار لوگ ہیں جنہوں نے جوانی میں بھی برائیوں سے اپنے آپ کو بچایا اور جو اپنا مقصد تھا، اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے کا اُس کو حاصل کرنے کی کوشش کی۔اور پھر اپنے ملک اور معاشرے کی خدمت کے لئے جو تعلیم تھی اس میں بھی اہم کردار ادا کیا۔اس کو حاصل کرنے کی کوشش کی تاکہ وہ ایک مفید وجود بن سکیں معاشرے کے لئے اور ان لوگوں کی وجہ سے ہی اب ہمارے ملکوں کی ترقی ہے اور ہمارے ملکوں کی ترقی کا دارو مدار ہے۔اگر احمدی طلباء اس نہج سے سوچ رکھنے والے ہوں تو آپ دیکھیں گے انشاء اللہ تعالیٰ ایک تو آپ کی توجہ رہے گی اور ان دعاؤں کی وجہ سے، نمازوں کی وجہ سے، آپ لوگوں کے لئے جو مشکل مضامین ہیں وہ بھی اللہ تعالیٰ آسان کر دے گا۔بہت ساری لغویات کی طرف آپ کی توجہ نہیں جائے گی اور معاشرے کی برائیوں سے بھی آپ محفوظ رہیں گے۔تو اللہ کرے کہ آپ لوگ اس چیز کو سمجھنے والے ہوں اور ہر ایک اس نہج پر چلتے ہوئے خود اپنی تربیت کرنے والا ہو۔جب تک خود آپ کے دل میں اپنی تربیت کا احساس پیدا نہیں ہوگا۔کیونکہ اب آپ میچور ہو چکے ہیں سولہ سترہ اٹھارہ سال کی عمر ایسی عمر ہے۔جب انسان کو ہوش و حواس میں آ جانا چاہیے۔پتا ہوتا ہے برا کیا ہے، بھلا کیا ہے۔تو جب آپ برے بھلے کی تمیز کرنے لگ جائیں گے۔اپنے کردار کی اور اپنی پہچان کر لیں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ پھر ہمیشہ آپ لوگ ان طلباء میں شامل ہوں گے جو ترقی کرنے والے ہوتے ہیں اور جو ملک و قوم کے لئے مفید وجود بننے والے ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کرے کہ آپ لوگ سب اس پر عمل کرنے والے ہوں۔مضامین اختیار کرتے ہوئے بھیڑ چال نہ ہو اگرا اور کوئی بات کرنی ہے تو اب بتائیں۔سوال بعضوں کے ذہنوں میں ہوتے ہیں اپنے مضامین سے متعلق۔مجھے نہیں معلوم، پہلے میں نے کہا تھا۔ویسے پچھلی دفعہ تو یہی بتایا گیا تھا۔جماعت کی تعلیم کے نظام کے