مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 38
مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 38 ارشادات حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی ان کو پہلے ایڈ جسٹ کریں گے اپنی انڈسٹری میں۔الیکٹرونکس میں آپ باہر بھی نکل سکتے ہیں۔اس لئے میرا خیال ہے کہ الیکٹریکل میں جائیں اور اس میں بھی الیکٹرونکس کی طرف زیادہ کریں اسپیشلائزڈ۔فرمایا کہ الیکٹریکل میں تو بہت ساری چیزیں آجائیں گی۔اس میں سولر انرجی بھی آ جاتی ہے۔ونڈ انرجی بھی آجاتی ہے اور بہت ساری دوسری انرجیز بھی۔ہائیڈرو اور تھرمل انرجی بھی آجائے گی۔اس میں پھر الیکٹرونکس میں بھی امکان ہوسکتا ہے۔الیکٹریکل انجینئر نگ میں اچھا ہے۔ہم بھی آپ سے فائدہ اٹھا لیں گے۔اگر کسی انرجی کی ☆ لائن اختیار کریں گے۔ایک طالب علم نے بتایا کہ میں اسپیس انجینئر نگ میں پی ایچ ڈی کر رہا ہوں۔فرمایا اچھا! ماشاء اللہ۔طالب علم نے دریافت کیا کہ کچھ مضامین ایسے ہیں جن کا خالصتا ریسرچ سے تعلق ہے مثال کے طور پر اسرو سپیس لے لیں، اسٹرونومی اور فزکس کے کچھ مضامین ایسے ہیں، اس میں بھی ہمارے سٹوڈنٹس کو جانا چاہئے؟ حضور نے فرمایا۔ایر و سپیس انجینئر نگ جو ہے اس میں ایوی ایشن وغیرہ بھی آجاتی ہے اس میں صرف ریسرچ تو نہیں رہتی۔اس میں فیلڈ بھی ہیں۔ایوی ایشن میں آئل کمپنیاں بھی بہت ساری بھرتی کرتی ہیں ایرو سپیس اسپیشیلائزڈ والوں کو۔جب آپ پی ایچ ڈی کر لیں گے تو پھر تو ٹھیک ہے ریسرچ میں چلے جائیں گے۔لیکن ماسٹرز کرنے کے بعد تو جاب وغیر ہل جاتے ہیں۔مڈل ایسٹ میں بہت سارے لوگوں کو جاب مل رہی ہیں اس میں۔اور اس کی یہ صرف دیکھنی چاہئے کہ مارکیٹ کیا ہے اس وقت۔اس وقت ڈیمانڈ کیا ہے اور کس حد تک مارکیٹ کی ڈیمانڈ ہے۔اگلے پانچ سال یا دس سال میں، ڈیٹا تو آج کل کمپیوٹر میں ہر چیز کامل جاتا ہے کہ کیونکہ یو نیورسٹیز اپنے طور پر دیکھ رہی ہوتی ہیں دنیا میں کتنی یو نیورسٹیز ہیں اور ہر برانچ میں کتنے اسٹوڈنٹس پڑھ رہے ہیں اور کتنے ان کے مزید سٹوڈنٹس داخل ہوں گے اور کتنے ہر سال وہ پروڈیوس کریں گی یو نیورسٹیاں اور ڈیمانڈ اس کے حساب سے کتنی ہوگی۔اور کتنی کھپت ہوگی۔تو اس میں جن لوگوں کی تو بہت انٹریسٹ ہو اور فر در اسٹڈی کر کے، ہائر اسٹڈی کر کے پی ایچ ڈی کرنا چاہتے ہوں وہ تو ایک علیحدہ چیز ہے۔لیکن جاب کے لئے بہر حال یہ ساری انفارمیشن اکٹھی کر کے دیکھنا چاہیے۔ہماری کونسلنگ اس طرح ہونی چاہئے بچوں کی، کہ کتنی ریکوائرمنٹ ہونی ہے آگے دس سالوں میں اور کتنا سٹف مہیا ہو سکے گا ان کو۔اور بیچ