مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 212 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 212

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 212 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ سنگا پور، ملائشیا اور انڈونیشیا سے میٹنگ * 9 اپریل 2006ء کو نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ سنگا پور، ملائشیا اور انڈونیشیا کی اجتماعی میٹنگ حضور انور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے ساتھ ہوئی۔اس کی رپورٹ روز نامہ الفضل ربوہ سے پیش ہے۔حضورانور نے سب سے پہلے نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحد یہ انڈونیشیا کے عہدیداران کا تعارف حاصل کیا اور ان کے کام کا جائزہ لیا اور ساتھ ساتھ ان کی رہنمائی فرمائی اور ہدایات سے نوازا۔مہتمم ( اصلاح وارشاد) سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ گزشتہ سال میں خدام الاحمدیہ انڈونیشیا نے کتنی بیعتیں کروائی ہیں۔حضور انور نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ جو بیعتیں ہوئی ہیں ان سے مستقل رابطہ رکھیں۔مہتم تربیت سے حضور انور نے فرمایا کہ تربیت کا کیا پروگرام بنایا ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ اپنے خدام کی ٹریننگ اور ان کی تربیت کے لئے پروگرام بنائیں، تربیتی کلاسز کا انعقاد کریں۔جائزہ لیں کہ کتنے خدام جمعہ پر آتے ہیں۔نمازوں کے لئے بیت میں کتنے خدام آتے ہیں۔روزانہ قرآن کریم کی تلاوت کتنے خدام کرتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ آپ کے پاس یہ سب فگرز (Figures) ہونے چاہئیں۔حضور انور نے فرمایا نماز با جماعت کی ادائیگی سب سے بنیادی بات ہے۔اس طرف بہت زیادہ توجہ دیں۔پھر گزشتہ سالوں کے سب نو مبائعین سے رابطہ بھی کریں۔مہتم اشاعت سے حضور انور نے خدام الاحمدیہ کے رسالہ کے بارہ میں دریافت فرمایا۔انڈونیشیا میں خدام الاحمدیہ کا ماہانہ رسالہ با قاعدگی سے نکلتا ہے۔اس کے بعد نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ سنگا پور کے ہیتمین سے حضور انور نے ان کے کام کی رپورٹ حاصل کی اور ساتھ ساتھ ہدایات سے نوازا۔حضورانور نے صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ سنگا پور سے خدام کی تعداد دریافت کی اور معتمد کو ہدایت