مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 213 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 213

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 213 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرمائی کہ اپنی ماہانہ ر پورٹ با قاعدگی سے مجھے بھجوایا کریں۔مہتم مال سے حضور انور نے خدام کے بجٹ، چندہ دہندگان کی تعداد اور چندہ کے معیار کا جائزہ لیا۔حضور انور نے فرمایا جو خدام چندہ ادا نہیں کر رہے ان سے ذاتی رابطہ کر کے ان کو توجہ دلائیں۔مہتم ( اصلاح وارشاد) سے حضور انور نے دریافت فرمایا، دعوت الی اللہ کا کیا پروگرام ہے۔اپنا پروگرام کس طرح بناتے ہیں۔حضور انور نے بیعتوں کے بارہ میں بھی دریافت فرمایا مہتم (اصلاح وارشاد ) نے بتایا کہ خدام اپنے دوستوں سے رابطہ کر کے دعوت الی اللہ کرتے ہیں۔مہتمم تربیت سے حضور انور نے رپورٹ طلب فرمائی کہ کتنے خدام نمازوں پر آجاتے ہیں۔مغرب وعشاء میں خدام کی کیا حاضری ہوتی ہے۔حضور انور نے فرمایا اگر خدام بیت سے دور رہتے ہیں تو ان کے علاقوں میں نماز سنٹر قائم کریں تا کہ یہ نماز باجماعت میں شامل ہوں۔حضور انور نے فرمایا کہ سنگا پور ایک چھوٹا ملک ہے۔اگر آپ یہاں جذبہ سے، جوش سے اور ولولہ سے خدمت دین کریں تو سارے ملک کو احمدیت میں لا سکتے ہیں۔مہتم اطفال سے حضور انور نے اطفال کی تعداد کے بارہ میں دریافت فرمایا اور یہ بھی دریافت فرمایا کہ اطفال کی میٹنگ مہینہ میں ایک یا دو مرتبہ کر لیتے ہیں۔حضور انور نے اطفال کی باقاعدہ میٹنگ کرنے کی ہدایت فرمائی۔مہتم اشاعت سے حضور انور نے خدام کے رسالہ کے بارہ میں دریافت فرمایا۔مہتم خدمت خلق کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ خدام ہسپتالوں کا وزٹ کیا کریں، بوڑھوں کا حال پوچھیں اور ان کو تحفہ وغیرہ دے دیا کریں۔اس طرح رابطہ اور تعلق بڑھتا ہے۔مہتم وقار عمل سے حضور انور نے فرمایا کہ اب واپس جانے کے بعد بیت کا امیر یا صاف کریں گے اور سارا سامان وغیر ہ ہمیں گے۔مہتم صحت جسمانی سے حضور انور نے خدام کی کھیلوں کے بارہ میں دریافت فرمایا۔نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ سنگا پور سے میٹنگ کے بعد نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ ملائشیا کے عہدیداران سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی میٹنگ شروع ہوئی۔حضور انور نے صدر صاحب ملائشیا سے ملک میں خدام کی تعداد کے بارہ میں دریافت فرمایا اور اسی طرح