مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 119 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 119

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 119 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کہتا ہوں کہ اگر آپ جو طلباء آئے ہیں، ہر لحاظ سے اعلیٰ مثالیں قائم کر لیں تو جامعہ کی تاریخ میں آپ کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ہمیشہ آپ کو اس نام سے یاد کیا جائے گا کہ یہ ایسے طلباء تھے جن سے بعد میں آنے والوں نے بھی راہنمائی حاصل کی۔کیونکہ لمبی کلاسیں چلنی ہیں، ہر سال داخلے ہوں گے تو ظاہر ہے وہ آپ کے نمونے بھی دیکھ رہے ہوں گے۔آخر میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس دعا کے ساتھ اپنا خطاب مکمل فرمایا کہ اللہ تعالی آپ کو اپنی تعلیم مکمل کرنے ،نیکیوں میں بڑھتے چلے جانے اور اپنے وقف کو نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ہمیشہ آپ کو اس بات پر فخر رہے اور یہ فخر عاجزی میں بڑھائے کہ ہم خدا کے مسیح کی فوج کے سپاہی ہیں جنہوں نے آنحضرت کے جھنڈے کو تمام دنیا میں گاڑنا ہے۔انشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔“ الفضل انٹر نیشنل 28 اکتوبر تا 3 نومبر 2005ء)