مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 118 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 118

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 118 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ انگلش تو تقریباً ساروں کو آتی ہے، اُس کو پڑھیں یا بعض حصوں کے ترجمے ہو چکے ہیں اُن کو روزانہ پڑھنے کی عادت ڈالیں۔پھر اُس کو سمجھنے کی عادت ڈالیں اور یا درکھیں کہ ہر صورت میں آپ نے زائد مطالعہ کرنا ہے۔(یعنی) جو جامعہ کا پڑھنا ہے اُس کی دہرائی کرنی ہے اور اُس کے علاوہ زائد مطالعہ بھی کرنا ہے۔قرآن کریم کی تلاوت روزانہ کرنا آپ کی تعلیم کا حصہ ہے اور پابندی ہوگی ہوٹل میں رہنے والوں کے لئے کہ نماز کے بعد تلاوت کیا کریں۔لیکن اس کی تلاوت اور اس کو سمجھنا اس لئے بھی اپنے اوپر لازم کر لیں کہ ہم نے اپنی زندگی پر اس تعلیم کولاگو کرنا ہے۔اس پر عمل کرنا ہے۔اُن علماء کی طرح نہیں ہونا جو دوسروں کے لئے تو علم سیکھ لیتے ہیں لیکن اپنے پر عمل کرنے کی ان کو توفیق نہیں ہوتی۔جب وقت آئے تو سو بہانے تراشتے ہیں۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ روزانہ اخبار کا مطالعہ بھی ہونا چاہیے۔دوسرے رسالوں کا مطالعہ بھی ہونا چاہئے۔پھر کھیلیں ہیں اُس میں بھی آپ کو ضرور حصہ لینا چاہیے۔اس بات کو اپنے پر فرض کر لیں کہ سوائے ان چھ سات گھنٹے کے جو آپ نے سونا ہے، باقی وقت بالکل مصروف رہنا چاہیے۔یاد رکھیں کہ آپ کو اس جامعہ کا ابتدائی طالب علم بننے کا موقعہ مل رہا ہے۔یہ بہت بڑا اعزاز ہے اور ایک ذمہ داری بھی ہے۔طلباء کا بھی اپنا ایک مزاج ہوتا ہے جو پھر اس ادارے کا مزاج بن جاتا ہے اور پھر آئندہ آنے والے بھی عموماً اُسی پر چلتے ہیں۔اگر پہلے طلباء اچھے ہوں تو انتظامیہ کو بعد کے طلباء پر بھی زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی اور طلباء کے اچھے ہونے کی وجہ سے ہی ادارہ مشہور ہوتا ہے۔بعض دفعہ اچھی لاٹ آجاتی ہے طلباء کی ، وہ کالج اُن کی وجہ سے بڑا مشہور ہو جاتا ہے حالانکہ پروفیسر یا ٹیچر یا پڑھانے والے اُسی طرح محنت کر رہے ہوتے ہیں۔اس لئے آپ لوگوں نے خود بھی خاص طور پر توجہ سے اچھا بننا ہے۔جامعہ کا اپنا ایک تقدس ہے حضور انور نے فرمایا کہ جامعہ احمدیہ کا اپنا ایک تقدس بھی ہے۔اگر آپ اُس پر پورا نہیں اتریں گے تو ہوسکتا ہے کہ انتظامیہ ایسے طلباء کے خلاف کوئی کارروائی بھی کرے جو اس تقدس اور معیار کا خیال نہیں رکھ رہے کیونکہ بُری مثالیں تو بہر حال اس ادارہ میں قائم نہیں کرنی۔یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو جماعت احمدیہ کا خالص دینی تعلیم سکھانے والا ادارہ ہے۔خالص وہ لوگ یہاں داخل ہونگے جنہوں نے اپنی زندگیاں دین کی خدمت کے لئے وقف کی ہیں۔تو اس لحاظ سے بہر حال پھر انتظامیہ کو دیکھنا بھی پڑتا ہے۔لیکن آپ لوگوں سے میں یہ