مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 120 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 120

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 120 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مجلس خدام الاحمدیہ UK کے سالانہ اجتماع سے خطاب * 2 اکتوبر 2005ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مجلس خدام الاحمدیہ UK کے سالانہ اجتماع کے آخری روز حاضرین سے خطاب فرمایا۔اس کی الفضل انٹر نیشنل سے رپورٹ پیش ہے۔اجتماعات کے مقاصد و فوائد حضور انور نے فرمایا کہ اس وقت جیسا کہ آپ صدر صاحب کی رپورٹ میں سن چکے ہیں یہ خدام الاحمدیہ کے اجتماع کا آخری سیشن ہے اور اب اختتام کو پہنچ رہا ہے۔اس اجتماع میں بہت سے پروگرام ہوئے ہو نگے اور کچھ رپورٹ میں انہوں نے پیش بھی کی ہیں باتیں۔علمی اور تربیتی پروگرام بھی ہوئے ہونگے کچھ تقاریر بھی ہوئی ہوگی۔تو ان اجتماعوں کے منعقد کرنے کا مقصد یہی ہے کہ افرادِ جماعت کے کانوں میں نیکی کی باتیں مسلسل پہنچتی رہیں۔ابھی دو مہینے پہلے ہی آپ کا جلسہ سالانہ ختم ہوا ہے۔اُس میں بھی بہت سے علمی اور تربیتی خطاب ہوئے جو بہت سے سنے والوں کے لئے فائدے کا باعث بنے ہو نگے۔بہت سے خدام کو بھی ان تقاریر کو سننے اور پروگراموں میں شامل ہونے کے بعد اپنی اصلاح کی توفیق ملی ہوگی ، اس طرف توجہ پیدا ہوئی ہوگی۔لیکن جب جماعت کی مختلف ذیلی تنظیمیں اپنے اجتماعات منعقد کرتی ہیں تو اس میں، قدرتی طور پر، خاص طور پر توجہ پیدا ہوتی ہے۔لجنہ کو اپنی انفرادیت کا احساس پیدا ہوتا ہے،انصار کو اپنی اہمیت کا احساس ہوتا ہے، خدام کو اپنی اہمیت کا احساس ہورہا ہوتا ہے اور وہ یہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ ہم بھی جماعت کا ایک اہم حصہ ہیں۔جس نے اپنے علیحدہ پروگرام بنا کر عمر اور مزاج کے لحاظ سے مختلف پروگرام تشکیل دیے جاتے ہیں)، ان پروگراموں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جماعت کا ایک فعال حصہ بننا ہے۔اطفال الاحمدیہ میں اپنی ایک انفرادیت اور اہمیت کا احساس ہوتا ہے۔بچے اپنے پروگرام کر رہے ہوتے ہیں اور بالکل نو جوان خدام جو ہیں چھوٹی عمر کے پندرہ اور میں سال کے قریب ان کو اپنی اہمیت کا احساس ہوتا ہے اور ہونا چاہیے۔کیونکہ جب