مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 59 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 59

59 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم ان میں تبدیلی آتی ہے اس وقت ان کی تربیت بہت ضروری ہے۔حضور انور نے بچوں کو چندہ وقف جدید کے نظام میں شامل کرنے کی ہدایت فرمائی اور اطفال کے ماہانہ چندوں اور بجٹ کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت فرمائی کہ اگر ایک طفل اپنا کوک کا ایک ٹن اور ایک چاکلیٹ قربان کرے تو آپ کا چندہ مجلس اور وقف جدید دو گنا ہوسکتا ہے۔حضور انور نے فرمایا بچوں کو نماز کے ساتھ ساتھ چندہ کی عادت بھی ڈالیں۔پہلی چیز نماز ہے پھر اس کے ساتھ مالی قربانی کا ذکر ہے۔اگر آپ ان کو نماز اور چندہ کی عادت ڈال دیں گے تو وہ بڑے ہو کر بھی چندہ ادا کرتے رہیں گے۔بڑے ہو کر جب بوجھ ڈالا جاتا ہے تو مشکل محسوس ہوتی ہے اس لئے بچوں کو شروع سے ہی اچھی طرح سمجھائیں۔نائب صدر اور معاون صدر سے بھی حضور انور نے ان کی ذمہ داریوں اور کام کے بارہ میں دریافت فرمایا۔مہتم تربیت کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ کھیلوں میں جولڑائیاں ہوتی ہیں ایسے خدام کی تربیت کی طرف توجہ ہونی چاہئے۔فرمایا کھیل کھیل ہے اس کو زندگی اور موت کا سوال نہیں بننا چاہئے۔فرمایا کھیل سے پہلے ہی نظر ہونی چاہئے بجائے اس کے کہ کوئی لڑائی کا واقعہ ہو جائے۔حضور انور نے اس بات کا بھی جائزہ لیا کہ کتنے خدام با قاعدہ خطبہ جمعہ سنتے ہیں اور کتنے بے قاعدہ سننے والے ہیں اور کتنے ایسے ہیں جو نہیں سنتے۔اس بارہ میں بھی حضور انور نے ہدایات سے نوازا۔نمازوں کی ادائیگی کے بارہ میں بھی حضور انور نے جائزہ لیا اور ہدایات سے نوازا۔مہتمم مال سے حضور انور نے خدام کے بجٹ اور چندہ دینے والے خدام کی تعدا د اور چندہ کے معیار کا جائزہ لیا۔حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ جو خادم جماعت کا لازمی چندہ نہیں دے رہا اس سے آپ نے خدام کا چندہ نہیں لینا۔فرمایا نظام کی پابندی کی عادت ڈالنی ہے۔تربیت اور اصلاح ضروری ہے۔پیسے اکٹھے کرنا مقصد نہیں ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ اخراجات کے بعد سال کے آخر پر جو رقم بچتی ہے وہ ریزرو میں جائے گی۔گودہ خدام الاحم یہ کینیڈا کی رقم ہے لیکن وہ خرج خلیفہ مسیح کی اجازت سے ہوگی۔حضور انور نے فرمایا: ذیلی تنظیموں نے مل کر جو مشتر کہ ہال بنانا ہے جس کی تجویز ہے اس سے آپ سب