مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 58
مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 58 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ کینیڈا کے ساتھ میٹنگ * (5 جولائی 2005 ء) چار بج کر پچیس منٹ پر نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ کینیڈا کی حضور انور کے ساتھ میٹنگ شروع ہوئی۔حضور انور نے دعا کروائی۔مہتم تعلیم نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ خدام کا امتحان لیا گیا ہے۔حضور انور نے دریافت فرمایا کہ کس علاقہ کے خدام زیادہ Active ہیں۔بتایا گیا کہ کیلگری جماعت کے خدام زیادہ مستعد ہیں۔اس پر حضور انور نے فرمایا کہ کیلگری کے خدام تو مختلف مقامات پر بکھرے ہوئے ہیں اور آپس میں فاصلے ہیں جبکہ Peace Village اور Ahamdiyya Abode of Peace کے خدام تو ایک جگہ پر اکھٹے ہیں ان کو زیادہ Active ہونا چاہئے۔فرمایا آپ کی عاملہ کے ممبران بھی یہاں ہیں اس لئے یہاں خدام کی مجالس کو زیادہ مستعد اور فعال ہونا چاہئے۔ہر ایک سے رابطہ کرنا آسان ہے یہاں کی مجالس سے امتحان دینے والے خدام کی تعداد زیادہ ہونی چاہئے۔حضور انور نے فرمایا نماز سادہ، نماز با ترجمہ ، قرآن کریم ناظرہ کتنے خدام کو آتا ہے اس کا بھی جائزہ لیں۔گزشتہ سال کی آخری رپورٹ سے آپ کا موازنہ ہونا چاہئے کہ اس میں دوران سال کتنا اضافہ ہوا ہے۔مہتمم ( اصلاح وارشاد) کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ آپ کے ( دعوت الی اللہ کے ) رابطے کم ہیں اس طرف توجہ دیں۔آپ نے دوران سال جو بیعتیں حاصل کی ہیں ان کی تعداد بھی بہت کم ہے۔حضور انور نے فرمایا اتنی تھوڑی بیعتیں دیکھ کر آپ نے سوچا نہیں کہ کس طرح زیادہ تعداد میں حاصل کرنی ہیں۔اگر آپ کا طریق کارایسا ہے جو اثر نہیں کر رہا تو اس کے متبادل کے لئے کیا سوچا ہے؟ ( دعوت الی اللہ ) کے لئے نئی نئی راہیں تلاش کریں۔مہتمم اطفال کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ جب بچے خدام میں جانے والے ہوتے ہیں تو اس وقت