مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 99 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 99

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 99 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ ڈنمارک کے ساتھ میٹنگ * (10 ستمبر 2005ء) بارہ بجکر دس منٹ پر نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمد یہ ڈنمارک کی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ (بیت الذکر ) نصرت جہاں میں میٹنگ شروع ہوئی۔حضور انور نے دعا کروائی۔حضور انور نے مہتم مال سے خدام کے بجٹ اور چندہ ادا کرنے والے خدام کا تفصیلی جائزہ لیا اور بجٹ بنانے کا طریق بتایا۔حضور انور نے فرمایا خدام کی ایک لسٹ بنائیں آپ کو پتہ چلے گا کہ کمانے والے کتنے ہیں اور نہ کمانے والے کتنے ہیں۔اسی طرح طلباء کتنے ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے یہاں کی انکم ( آمدنی) اور خدام کے حالات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہدایت فرمائی کہ اپنا بجٹ صحیح کریں۔اس میں ابھی بہت آگے بڑھنے کی گنجائش ہے۔چھوٹی جماعتوں میں قائدین بنائیں ، زعماء بنائیں اور اپنے نظام کو آرگنائز کریں۔مہتمم اشاعت کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ آپ خدام کی تربیت کے لئے رسالہ شائع کر سکتے ہیں۔اس کا جائزہ لیں۔مہتم اطفال سے حضور انور نے اطفال کی تجنید کا جائزہ لینے کے بعد ہدایت فرمائی کہ اپنی تجنید ہر لحاظ سے مکمل کریں ابھی کافی گنجائش ہے۔فرمایا شروع سے ہی اطفال کی تربیت کریں اور ان کی ایسی تعلیم و تربیت کریں کہ یہ برائیوں میں نہ پڑیں۔ان کے والدین کو بھی اپنے بچوں کی تربیت کی طرف توجہ دلاتے رہیں۔اگر بچپن میں صحیح تربیت نہ ہو تو بعد میں بڑے ہو کر بعض گھروں سے چلے جاتے ہیں۔اس لئے شروع سے ہی ان کو سمجھا نا ضروری ہے۔معتمد مجلس خدام الاحمدیہ سے اس کے شعبہ کا جائزہ لیتے ہوئے حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ خدام الاحمدیہ کی ماہانہ رپورٹ براہ راست حضور انور کو آنی چاہئے۔فرمایا خدام کو اور اپنی مجالس کو آر گنائز کریں اور