مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 98 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 98

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 98 ارشادات حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں بھی بعض ان پڑھ جاہل لوگوں کو یہ جواب دیا تھا کہ ٹھیک ہے تم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مان لیا اور تم مسلمان ہو گئے لیکن ایمان کے اعلیٰ معیار تمہیں حاصل نہیں ہوئے۔ابھی بہت گنجائش ہے۔پکے مومن تب کہلاؤ گے جب ایمان میں ترقی کرو گے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسی نے پہلے دن بھی ان بدوؤں پر بہت اثر ڈالا لیکن تب بھی اللہ تعالیٰ نے فرمایا ابھی بہت گنجائش ہے۔تو آجکل تو اور بھی زیادہ گنجائش ہے۔عہد یدارا اپنے عہد اور امانتوں کا جائزہ لیتے رہیں پھر عہدیداروں کے عہد ہیں۔ان کے سپر د امانتیں ہیں۔وہ جائزے لیں کہ کہاں تک وہ اپنے عہد اور اپنی امانتیں پوری طرح ادا کر رہے ہیں۔ان کی حفاظت کر رہے ہیں۔جائزہ لیں کہ اپنے کام، اپنے فرائض کا حق ادا نہ کر کے وہ کہیں گناہگار تو نہیں ہو رہے۔وہ اپنے ایمانوں میں ترقی کرنے کی بجائے ، ایمانی پودے کی حفاظت اور آبیاری کی بجائے اس کو سکھا تو نہیں رہے۔کیونکہ ایمان کی مضبوطی کے لئے ہر پہلو پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔اس لئے جائزہ لیں کہ کوئی پہلو ایسا تو نہیں رہ گیا جس سے میرا ایمان وہیں رک گیا ہو۔مجھے تو حکم ہے کہ تم نے نیکیوں میں ترقی کرنی ہے۔جہاں نیکیوں میں ترقی رکی وہاں ایمان کی ترقی بھی رک جائے گی۔غرض یہ عہد اور امانتیں اس قدر ہیں کہ جس کی انتہا نہیں ہے۔ایک عہد سے دوسرا عہد سامنے آتا چلا جاتا ہے۔اور ایک امانت کی ادائیگی کے بعد دوسری امانت کی ادائیگی کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے۔چاہے وہ ایک عام احمدی کی طرف سے ہو، عہد یداروں کی طرف سے ہو یا کسی ذمہ دار کی طرف سے ہو۔اور یہیں پر بس نہیں ہے۔بلکہ یہ سب کچھ کرنے کے بعد جو تم نے ایمان کے درخت کو مضبوط کیا ہے اس پر بھی ابھی پھل نہیں لگے گا جس سے تم بھی فیض پا سکو اور دوسرے بھی فیض اٹھا ئیں۔اس کے لئے اور طاقتیں حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور اللہ تعالیٰ کے مزید فضلوں کو حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔غرض یہ ایک مسلسل عمل ہے جس کو تا زندگی جاری رکھنا ہو گا۔اور جب ان نیکیوں میں اور ایمان کو مضبوط کرنے کی کوشش میں با قاعدگی آجائے گی پھر ایمان ایسی حالت میں پہنچ جائے گا کہ جب ہر فعل خود بخود خدا کی رضا حاصل کرنے والا فعل ہو گا۔پس ہر احمدی کو اپنے ہر فعل سے خدا کی رضا کے حصول کی کوشش کرنی چاہئے۔(الفضل انٹر نیشنل 30 ستمبر تا 16اکتوبر 2005ء)