مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 100
مشعل راه جلد پنجم حصه سوم 100 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی اپنے نظام کو مضبوط کریں۔مہتم تربیت نو مبائعین کو حضور انور نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ نومبائعین کو بیعت کرنے کے بعد تین سال کے اندر اندر جماعت کے نظام میں آجانا چاہئے اس کے بعد وہ نو مبائعین نہیں رہیں گے۔مہتم تجنید کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ خدام کی تجنید مکمل کریں۔جن جن علاقوں میں فیملیز آباد ہیں وہاں پہنچیں اور تجنید بھی مکمل کریں اور مجالس بھی قائم کریں۔جو خدام گھروں کو چھوڑ کر علیحدہ رہ رہے ہیں ان کی فہرست مکمل کر یں۔ان سے رابطہ رکھیں اور ان کی تربیت کریں اور ان کے نام اپنی تجنید میں شامل کریں اور جائزہ لیں کہ کس طرح ان کو واپس لایا جا سکتا ہے۔مہتم تعلیم کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ہدایت فرمائی کہ طلباء کی فہرستیں بنائیں ،سکول کے طلباء، پھر یونیورسٹی جانے والے طلباء کی فہرستیں ہوں۔فرمایا آپ کی مجلس عاملہ میں مہتم امور طلباء ہونا چاہئے۔حضور انور نے فرمایا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی چھوٹی کتاب مقرر کریں اور سال میں ایک دو مرتبہ خدام سے اس کا امتحان لیں۔حضور انور نے فرمایا جن کتب کے انگریزی زبان میں ترجمے ہو چکے ہیں ان میں سے بھی رکھی جا سکتی ہیں تا کہ جوار دو نہیں پڑھ سکتے وہ انگریزی زبان میں پڑھیں اور پھر امتحان دیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کتاب ” شرائط بیعت اور ایک احمدی کی ذمہ داریاں“ کو بھی آپ لے سکتے ہیں اس کا انگریزی زبان میں ترجمہ ہو چکا ہوا ہے باری باری ایک ایک شرط کو لے سکتے ہیں۔حضورانور نے مہتم تربیت کو ہدایت فرمائی کہ ہر ویک اینڈ پر کلاسز لیا کریں۔تربیتی کلاسز ہونی چاہئیں۔تربیتی کلاسز کے لئے مزید سنٹر بنا ئیں۔مہتم صحت جسمانی کے پروگراموں کا جائزہ لیتے ہوئے حضورانور نے ہدایت فرمائی کہ کھیلوں کے ذریعہ آپ خدام کو اپنے قریب لا سکتے ہیں۔ان ڈور کھیلوں کے پروگرام بنا ئیں۔خدام آئیں گے۔(بیت الذکر ) سے رابطہ رہے گا۔نمازیں پڑھیں گے اس طرح کھیلوں کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت بھی ہوگی۔مہتم و قادر عمل کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ہدایت فرمائی کی (بیت الذکر ) کی صفائی کو