مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 59
59 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم بیٹھیں۔اس پر آپ نے فرمایا مَنْ ذَكَرَكُمُ اللَّهَ رُؤْيَتُهُ وَزَادَ فِي عِلْمِكُمْ مَنْطِقُهُ وَذَكَّرَ كُمْ بِالآخِرَةِ عَمَلُهُ ، یعنی ان لوگوں کی مجلس میں بیٹھو جن کو دیکھ کر تمہیں خدا یاد آئے اور جن کی گفتگو سے تمہارا دینی علم بڑھے اور جن کا عمل تمہیں آخرت کی یاد دلائے۔(ترغیب) تو ایسی مجالس سے ہی سلامتی ملتی ہے جہاں ایسے لوگ ہوں جہاں خدا کا ذکر ہورہا ہو، اس کے دین کی عظمت کی باتیں ہورہی ہوں۔ایسے مسائل پیش کئے جار ہے ہوں اور ایسی دلیلیں دی جارہی ہوں جن سے انسان کا اپنا دینی علم بھی بڑھے اور دعوت الی اللہ کے لیے دلائل بھی میسر آئیں۔اور قرآن کریم کا عرفان بھی حاصل ہورہا ہو۔اور ایسی باتیں ہوں جن سے صرف اس دنیا کی چکا چوند ہی نہ دکھائی دے بلکہ یہ بھی ذہن میں رہے کہ اس دنیا کو چھوڑ کر بھی جاتا ہے۔اس لیے ایسے عمل ہونے چاہیں جو اللہ تعالیٰ کو پسند ہوں۔مجالس کے بعض بنیادی اور اہم آداب پھر ایک روایت میں آتا ہے۔ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کوئی قوم مسجد میں کتاب اللہ کی تلاوت اور باہم درس و تدریس کے لیے بیٹھی ہو تو ان پر سکینت نازل ہوتی ہے۔رحمت باری ان کو ڈھانپ لیتی ہے اور فرشتے ان کو اپنے جلو میں لے لیتے ہیں۔(سنن الترمذى كتاب القراء ت باب ما جاء ان القرآن انزل على سبعة أحرف) تو ایسی نیک مجالس ہیں جو سلامتی کی مجلسیں ہیں۔ان میں عام گھریلو مجالس ، اجتماعات ، اور جلسے بھی ہو سکتے ہیں۔جلسوں میں ذکر الہی کرتے رہیں جماعت احمد یہ خوش قسمت ہے کہ اس میں ایک ہاتھ پر اکٹھا ہونے کی وجہ سے اس قسم کے مواقع میسر آتے رہتے ہیں۔اب انشاء اللہ تعالیٰ یہاں کا جلسہ بھی آنے والا ہے اس سے بھی بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے تا کہ ہر طرف سے اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں کی بارش ہم پر پڑتی رہے۔ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو لوگ کسی مجلس میں بیٹھتے ہیں اور وہاں ذکر الہی نہیں کرتے وہ اپنی اس مجلس کو قیامت کے روز حسرت سے دیکھیں گے۔(مسند احمد مسند المكثرين من الصحابة)