مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 51
مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 51 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی متقی خاندان بننے کے لیے نمازوں کی پابندی کریں اور کروائیں حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ حضور رات کو نماز تہجد کی ادائیگی کے لیے اٹھتے اور عبادت کرتے تھے جب طلوع فجر میں تھوڑا سا وقت باقی رہ جاتا تو مجھے بھی جگاتے اور فرماتے تم بھی دور کعت ادا کرلو۔(بخاری کتاب الصلوة باب الصلوة خلق القائم ) تو مردوں کی ایک سربراہ کی حیثیت سے یہ بھی ذمہ داری ہے کہ متقی بنے اور متقی خاندان کا سر براہ بننے کے لیے خود بھی نمازوں کی پابندی کریں۔رات کو اٹھیں یا کم از کم فجر کی نماز کے لیے تو ضرور اٹھیں، اپنی بیوی بچوں کو بھی اٹھا ئیں۔جو گھر اس طرح عبادت گزار افراد سے بھرے ہوں گے وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اس کی برکات کو سمیٹنے والے ہوں گے۔لیکن یا درکھیں کہ کوشش بھی اس وقت بار آور ہوگی ، اس وقت کامیابیاں ملیں گی کہ جب دعا کے ساتھ یہ کوشش کر رہے ہوں گے۔صرف اٹھا کے اور ٹکریں مار کے نہیں بلکہ دعائیں بھی مسلسل کرتے رہیں اپنے لیے، اپنے بیوی بچوں کے لیے۔اس لیے اپنی نمازوں میں بھی اپنی بیوی بچوں کے لیے بہت دعائیں کر یں۔۔۔۔الفضل اند نیشنل 16 تا 22 جولا ئی 2004ء)