مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 50 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 50

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 50 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی اپنے بچوں کی عزت کریں۔۔۔۔ایک روایت ہے ، حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے بچوں کے ساتھ عزت سے پیش آؤ اور ان کی اچھی تربیت کرو۔ابن ماجه ابواب الادب باب بر الوالد) تو اپنے بچوں میں عزت نفس پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کی عزت کی جائے اس کو آداب سکھائے جائیں اس کی ایسے رنگ میں تربیت ہو کہ وہ دوسروں کی بھی عزت اور احترام کرنے والا ہو۔اس طرح نہ اس کی تربیت کریں کہ اس عزت کی وجہ سے جو آپ اس کی کر رہے ہیں وہ خود سر ہو جائے ، بگڑنا شروع ہو جائے ، اپنے آپ کو دوسروں سے بالا سمجھنے ، دوسروں سے زیادہ سمجھنے لگ جائے اور دوسرے بچوں کو بھی اپنے سے کم تر سمجھے اور بڑوں کا احترام بھی اس کے دل میں نہ ہو۔تو تربیت ایسے رنگ میں کی جانی چاہیے کہ اعلیٰ اخلاق بھی بچے کو ساتھ ساتھ آئیں۔تو یہ صاحب بھی جو وقف نو بچے کے باپ ہیں اپنی بھی اصلاح کریں تبھی ان کا بچہ وقف نو کہلانے کا مستحق ہوسکتا ہے۔(بخاری کتاب الادب) بیٹیوں کی پیدائش پر جنت کی بشارت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ جس شخص کو لڑکیوں کے ذریعہ آزمائش میں ڈالے اور وہ ان سے بہتر سلوک کرے وہ اس کے لیے جہنم سے بچاؤ کا ذریعہ ہوں گی۔تو دیکھیں کس قدر خوشخبری ہے ان لوگوں کے لیے جن کی لڑکیاں ہیں۔انسان تو گناہگار ہے ہزاروں لغزشیں ہو جاتی ہیں۔لیکن خدا تعالیٰ نے بھی قسم قسم کے راستے بخشش کے رکھے ہیں۔تو لڑکیوں پر افسوس کرنے کی بجائے ، جن کے ہاں لڑکیاں پیدا ہوتی ہیں، ان کو شکر کرنا چاہیے اور ان کی نیک تربیت کرنی چاہیے اور ان کے لیے نیک نصیب کی دعا مانگنی چاہیے لیکن بعض دفعہ ایسے تکلیف دہ واقعات سامنے آتے ہیں کہ بعض لوگ اپنی بیویوں کو صرف اس لیے طلاق دے دیتے ہیں کہ تمہارے ہاں صرف لڑکیاں پیدا ہوتی ہیں۔تو خوف خدا کرنا چاہیے۔کیا پستہ انگلی شادی میں بھی لڑکیاں ہی پیدا ہوں۔