مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 160 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 160

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 160 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی اطفال ریلی برطانیہ سے خطاب * حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 10 اپریل 2005ء کو اطفال ریلی برطانیہ سے خطاب کرتے ہوئے تشہد ، تعوذ اور تسمیہ کے بعد فرمایا:- چھوٹی عمر سے ہی نیکی اور برائی کی تمیز ہونی چاہیے آپ اطفال جو یہاں اس وقت میرے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں۔ان میں سے میرے خیال میں اکثر کی عمر ایسی ہے جو دس سال یا اس سے اوپر ہیں۔تو یہ ایک ایسی عمر ہے جس میں بچوں میں اچھے اور برے کا فرق پیدا ہو جانا چاہیے کہ کیا چیز اچھی ہے اور کیا چیز بری ہے۔اگر یہ احساس پیدا ہو جائے تو آپ لوگ بہت سی برائیوں سے بچ سکتے ہیں۔اور برائیوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ نیکیاں کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔حضرت مصلح موعود ( نور اللہ مرقدہ) نے اطفال الاحمدیہ کی تنظیم کو اس لیے جاری فرمایا اور اس کی عمر 7 سال سے 15 سال تک رکھی۔اس میں چھوٹی عمر ر کھنے کی ایک وجہ تو یہ تھی جیسا کہ حدیث میں آیا ہے کہ جب بچہ 7 سال کا ہو جائے تو اس کو نماز کی طرف توجہ دلا ؤ اور جب دس سال کا ہو جائے تو اس پر سختی کرو کہ وہ ضرور نماز پڑھے اس لیے آپ میں سے وہ بچے جو دس سال یا اس سے اوپر کے ہیں ان کو اس بات کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے کہ نمازوں کی طرف پوری توجہ دیں کیونکہ جب اللہ کے رسول نے ہمیں یہ حکم دیا کہ بچہ جب دس سال کا ہو جائے تو اس پر سختی کرو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ایک ایسی عمر ہے جس میں یہ احساس پیدا ہو جاتا ہے کہ نیکی اور برائی کیا چیز ہے اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا کیا چیز ہے۔اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا کیوں ہمارے لیے ضروری ہے۔ایک تو یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ میری عبادت کرو میں نے تمہیں پیدا کیا۔اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کریں دوسرے دیکھیں کہ اللہ میاں جو رب العالمین ہے جو رب ہے ، ہمیں پالنے والا ہے ، پرورش کرنے