مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 161
161 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس اید و اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم والا ہے ، وہ ہمارے بہت سارے کام کرتا ہے بغیر ہمارے پتہ لگے کے، مثلاً جب بچہ پیدا ہوتا ہے اس وقت اس نے یہ انتظام کیا ہوا ہے کہ آپ کے ماں باپ آپ کی پرورش کریں ، خیال رکھیں۔جب بچہ خود کوئی کام نہیں کر سکتا، ہاتھ نہیں ہلا سکتا ، کھا پی نہیں سکتا اس وقت آپ کی ماں کتنی محنت سے آپ کی صفائی کا خیال رکھتی ہے۔نہلاتی ہے، دھلاتی ہے، کپڑے پہناتی ہے، آپ کی Feed دیتی ہے۔تو یہ اللہ تعالیٰ نے ایک انتظام کیا اس وجہ سے کہ وہ ربّ ہے۔اس لیے ہمیشہ اپنے رب کو یا درکھیں اور اللہ تعالیٰ کی بہت ساری نعمتیں جو ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ پر کی ہیں، جو آپ کو دی ہیں ان کا شکر ادا کریں اور اس شکر ادا کرنے کے لیے اس کے آگے جھکیں۔نمازیں پڑھیں ، نمازوں کی طرف توجہ دیں نمازیں سوچ سمجھ کر پڑھیں اور پھر صرف نمازیں جلدی جلدی نہ پڑھ لیں بلکہ سوچ سمجھ کے پڑھیں۔ابھی سے یہ عادت ڈالیں کہ نماز میں آپ نے غور کرنا ہے کیونکہ دس سال کی عمر ایک ایسی عمر ہے جس میں بڑی اچھی طرح پتہ لگ جاتا ہے ہر بچے کو کہ وہ کیا نماز میں پڑھ رہا ہے۔آپ نے مثلاً سورہ فاتحہ پڑھی ہے۔یہ ا کثر بچوں کو یاد ہے اور اکثر بچوں کو سورہ فاتحہ کا ترجمہ بھی یاد ہے، تو اس میں دیکھیں کتنی دعائیں ہیں۔اللہ تعالیٰ کی تعریف سے وہ شروع ہوتی ہے۔اس کا شکر ادا کریں۔اس کی تعریف کریں۔کتنے احسان اس نے کئے ہیں کہ آپ کو صحت دی، آپ کو ماں باپ دیے جو آپ کی نگہداشت کرتے ہیں۔آپ کو ایسا ماحول دیا جہاں دینی تربیت ہو سکتی ہے۔آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں پیدا کیا جہاں آپ صحیح طور پہ اللہ تعالیٰ کی پہچان کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم پر عمل کر کے اللہ تعالیٰ تک پہنچ سکتے ہیں۔اپنی زندگیوں کو پاک بنا سکتے ہیں۔صاف بنا سکتے ہیں۔تو اسی بات پر اگر آدمی شکر ادا کرنے لگے اللہ تعالیٰ کا ، تو شکر ادا نہیں ہوسکتا۔پھر دیکھیں بہت ساری چیزیں اسی دعا میں ہیں۔اب اللہ نے بتایا کہ میں رحمان بھی ہوں رحیم بھی ہوں۔بہت ساری باتیں آپ کے لیے اس نے پیدا کر دیں۔رب ہونے کی وجہ سے اور بہت ساری چیزیں آپ کو دیتا ہے۔بغیر مانگے آپ کو دیتا ہے، تو جب بغیر مانگے دے دیتا ہے تو جب آپ اچھے کام کریں اور اس سے مانگیں تو اور زیادہ آپ پر فضل کرے گا۔برائیوں سے ہمیشہ بچنا چاہیے۔گیارہ بارہ سال کی عمر یا چودہ پندرہ سال کی عمر کے بچے ایسی عمر کے