مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 68
مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 68 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی ٹریڈنگ کرتی ہیں۔یہ اصول ہر جگہ چلتا ہے تو دین کے معاملے میں بھی چلنا چاہیے۔اس لیے اپنی دینی حالت کو سنوارنے کے لیے جلسوں پر ضرور آئیں اس سے روحانیت میں بھی اضافہ ہوگا اور دوسرے متفرق فوائد بھی حاصل ہوں گے۔۔پس تمہاری ٹریننگ کے لیے، تمہارے علم میں اضافے کے لیے اور جو جانتے ہیں یا جن کو یہ خیال ہے کہ ان کو پہلے ہی کافی علم ہے ان کے بھی علم کو تازہ کرنے کے لیے ایسے طرز پر یہ ٹریننگ کورس ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے عرفان کے بارے میں تمہارے اضافے کا باعث بنے گا ، اس کے رسول اور اس کی کتاب کی حکمت کی باتوں کے بارے میں تمہیں معرفت حاصل ہو گی بہت سے نئے زاویوں کا تمہیں پتہ چل جائے گا کیونکہ ہر شخص ہر بات کی تہہ تک نہیں پہنچ سکتا۔جلسہ سالانہ کی برکات حضرت مسیح موعود یہ معرفت کی باتیں خود ہی بیان کر دیا کرتے تھے اور اُس زمانے میں حقائق بھی پتہ چلتے رہتے تھے لیکن اب بھی جو ارشادات آپ نے بیان فرمائے انہیں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ، انہیں کو سمجھتے ہوئے ، انہیں تفسیروں پر عمل کرتے ہوئے ماشاء اللہ علماء بڑی تیاری کر کے جہاں جہاں بھی دنیا میں جلسے ہوتے ہیں اپنی تقاریر کرتے ہیں، خطابات کرتے ہیں اور یہ باتیں بتاتے ہیں۔تو آج بھی ان جلسوں کی اس اہمیت کو سامنے رکھنا چاہیے۔وہی اہمیت آج بھی ہے اور تقاریر جب ہو رہی ہوں تو ان کے دوران تقاریر کو خاموشی سے سننا چاہیے۔پھر آپ نے فرمایا کہ شامل ہونے والوں کے لیے دعائیں کرنے کی بھی توفیق ملتی ہے۔تو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعائیں آج بھی شاملین جلسہ کے لیے برکت کا باعث ہیں کیونکہ آپ نے اپنے ماننے والوں کے لیے جو نیکیوں پر قائم ہیں اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی سچی محبت دل میں رکھتے ہیں، قیامت تک کے لیے دعائیں کی ہیں۔پھر یہاں آ کر ایک دوسرے کی دعاؤں سے بھی حصہ لیتے ہیں۔یمنی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ایک دوسرے کی پہچان ہو جاتی ہے ، حالات کا پتہ لگ جاتا ہے۔اب تو دنیا یوں اکٹھی ہوگئی ہے ، فاصلے اتنے کم ہو گئے ہیں کہ تمام دنیا کے لوگ کم از کم نمائندگی کی صورت میں یہاں اکٹھے ہو جاتے ہیں جس سے ایک دوسرے کے حالات کا پتہ چلتا ہے، ان کے لیے دعائیں کرنے کی توفیق ملتی ہے۔پھر آپس میں اس طرح گھلنے