مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 19 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 19

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 19 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی پھر آپ فرماتے ہیں: خدا تعالیٰ جس شخص کو خلافت پر کھڑا کرتا ہے وہ اس کو زمانے کے مطابق علوم بھی عطا کرتا ہے اگر وہ احمق ، جاہل اور بیوقوف ہوتا ہے۔پھر فرمایا کہ: ” اس کے یہ معنی ہیں کہ خلیفہ خود خدا بناتا ہے اس کے تو معنی ہی یہ ہیں کہ جب کسی کو خدا خلیفہ بناتا ہے تو اسے اپنی صفات بخشتا ہے۔اور اگر وہ اسے اپنی صفات نہیں بخشتا تو خدا تعالیٰ کے خود خلیفہ بنانے کے معنی ہی کیا ہیں“۔(الفرقان۔مئی جون ۱۹۶۷ء صفحہ ۳۷) میں جب اپنے آپ کو دیکھتا ہوں، اپنی نا اہلی اور کم مائیگی کو دیکھتا ہوں اور میرے سے زیادہ میرا خدا مجھے جانتا ہے کہ میرے اندر کیا ہے تو اس وقت ہر لمحے اللہ تعالیٰ کی قدرت یاد آ جاتی ہے۔مکرم میر محمود احمد صاحب نے ایک شعر کہا مجھ کو بس ہے میرا مولیٰ، میرا مولیٰ مجھ کو بس کیا خدا کافی نہیں ہے کی شہادت دیکھ لی اس کی بیک گراؤنڈ جو میں سمجھتا ہوں وہ یہ ہے کہ ایک تو کیا خدا کافی نہیں، کی شہادت الیس اللہ کی انگوٹھی ہے جو خلیفتہ المسیح کو ملتی ہے۔اس کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تین انگوٹھیاں تھیں جو آپ کے تین بیٹوں کو ملیں۔اور جو مولی بس کی انگوٹھی تھی (ایک انگوٹھی جس پر مولی بس، کا الہام کندہ تھا ) وہ حضرت مرزا شریف احمد صاحب کے حصہ میں آئی تھی اور یہ میں نے پہنی ہوئی ہے۔اس کے بعد میرے والد صاحب حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کو ملی اور ان کی وفات کے بعد میری والدہ نے مجھے دے دی۔میں تو اس کو بڑی سنبھال کے رکھتا تھا ، پہنتا نہیں تھا لیکن انتخاب خلافت کے بعد میں نے یہ پہنی شروع کی ہے۔تو مولی بس کے نظارے اور کیا خدا کافی نہیں ہے کے نظارے مجھے تو ہر لحہ نظر آتے ہیں کیونکہ اگر ویسے میں دیکھوں تو میری کوئی حیثیت نہیں ہے۔خلافت سے محبت اللہ کی پیدا کردہ ہے لوگوں کے دلوں میں محبت اللہ تعالیٰ نے پیدا کی ہے۔کوئی انسان محبت پیدا نہیں کر سکتا۔جیسا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ مخالفوں کی دو جھوٹی خوشیوں کو پامال کر کے دکھا دے۔تو مخالفوں کی خوشیوں کو اللہ تعالیٰ نے کس طرح پامال کیا۔اب بھی بعض مخالفین شور مچاتے ہیں، منافقین بھی بعض باتیں کر جاتے ہیں۔وہ چاہے جتنا مرضی شور مچالیں، جتنا مرضی زور لگالیں ، خلافت اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ہے اور جب