مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 114 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 114

مشعل راه جلد پنجم 114 * ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:- انٹرنیٹ کے غلط استعمال سے بچیں انٹرنیٹ کی مثال میں کئی دفعہ پہلے دے چکا ہوں۔کئی گھر اس کی وجہ سے برباد ہوئے۔تو اللہ تعالیٰ کی حدود سے جب تجاوز کریں گے، احکامات پر عمل نہیں کریں گے تو لاز ماشیطان حملہ کرے گا۔کاروبار اور لین دین کے معاملات میں دیانت داری سے کام لیں پھر بے شمار برائیاں جو شیطان بہت خوبصورت کر کے دکھا رہا ہوتا ہے۔اور جن سے اللہ کے فضل کے بغیر بچناممکن نہیں۔مثلاً ایک اچھا بھلا شخص جو بظاہر اچھا بھلا لگتا ہے، کبھی کبھار ( بیت الذکر ) میں بھی آجاتا ہے، جمعوں میں بھی آتا ہوگا ، چندے بھی کچھ نہ کچھ دیتا ہے لیکن اگر کاروبار میں منافع کمانے کے لئے دھوکہ دیتا ہے تو وہ شیطان کے قدموں کے پیچھے چل رہا ہے اور شیطان اس کو مختلف حیلوں بہانوں سے لالچ دے رہا ہے کہ آج کل کاروبار کا یہی طریق ہے۔اگر تم نے اس پر عمل نہ کیا تو نقصان اٹھاؤ گے اور وہ اس کہنے میں آکر ، ان خیالات میں پڑکر ، اس لالچ میں دھنستا چلا جاتا ہے اور آہستہ آہستہ جو تھوڑی بہت نیکیاں بجالا رہا ہوتا ہے وہ بھی ختم ہو جاتی ہیں اور مکمل طور پر دنیا داری اسے گھیر لیتی ہے۔اور ایسے لوگ یہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ شاید اب یہی ہے ہماری زندگی۔شاید اب موت بھی نہیں آئی اور ہمیشہ اسی طرح ہم نے رہنا ہے۔اللہ تعالیٰ کے سامنے ہے حاضر نہیں ہونا۔تو ایسے طریقے سے شیطان ایسے لوگوں کو اپنے قبضے میں لیتا (ہے) کہ بالکل عقل ہی ماری جاتی ہے۔ایک دعا کی خصوصی ہدایت بعض چھوٹی چھوٹی بیماریاں جو ہیں ان کی اصلاح کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہنا چاہیے۔مثلاً