مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 112 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 112

مشعل راه جلد پنجم 112 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بیوت الذکر کو آبا در کھنے کی کوشش کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ارشاد فرمایا: - رمضان میں جس طرح دعاؤں کی توفیق ملی اس معیار کو قائم رکھیں تو کوئی چیز سامنے نہیں ٹھہر سکے گی۔بہت سے باہر سے ربوہ جانے والوں نے بتایا اور لکھا کہ رمضان میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے عبادت کرنے والوں سے بھری پڑی تھیں اور یہی حال دنیا میں ہر جگہ تھا یہاں بھی آپ نے دیکھا تو ( بیوت الذکر ) کی آباد کاری کا یہ انتظام اگر جاری رہے گا، اس میں سستی نہیں آئے گی۔اب اس میں صرف ربوہ ہی نہیں بلکہ جہاں جہاں احمدی آبادیاں ہیں، اپنی (بیوت الذکر ) کو آباد رکھنے کی کوشش کریں گی۔اور ہماری ( بیوت الذکر ) تنگ پڑنی شروع ہو جائیں گی۔اتنی حاضری ہوگی کہ ہر بچہ، ہر بوڑھا، ہر جو ان نمازوں کے دوران ( بیت الذکر ) کی طرف جائے گا۔تو یہ کیفیت جب ہوگی تو پھر اللہ تعالیٰ بھی ہماری دعاؤں کو بہت سنے گا۔اسی طرح گھروں میں بھی خواتین نمازوں اور عبادات کا خاص اہتمام کریں۔اور پھر دیکھیں کہ انشاء اللہ تعالی ، اللہ تعالیٰ کس طرح مدد کو آتا ہے۔اسی طرح جب ہم سب مل کر دعائیں کریں گے، اللہ کے حضور جھکیں گے عبادات بجالانے کی کوشش کریں گے تو اس کی مثال اس تیز بہاؤ والے پانی کی طرح ہی ہے جب پہاڑی راستوں سے گزرتا ہوا جہاں دریا کا پاٹ تنگ ہوتا ہے یہ پانی گذر رہا ہوتا ہے تو اپنے راستے میں آنے والے پتھروں کو بھی کاٹ رہا ہوتا ہے اور انہیں بعض اوقات بہا بھی لے جاتا اور بڑے بڑے شہتیروں کے بھی ٹکڑے کر رہا ہوتا ہے۔اس کی اتنی تیز رفتار ہوتی ہے کہ اس کے سامنے کوئی ٹھہر نہیں سکتا۔تو جب مل کر سب دعا ئیں کریں گے۔اکٹھا کر کے جب دعائیں ہو رہی ہوں گی ساروں کی ،ایک طرف بہاؤ ہورہا ہوگا تو اس دریا کے پانی کی طرح اس کے سامنے جو بھی چیز آئے گی خس و خاشاک کی طرح اُڑ جائے گی۔لیکن شرط یہ ہے کہ مستقل مزاجی اور باقاعدگی سے اس طرف توجہ رہے۔رمضان گذر جانے کے بعد ہم ڈھیلے نہ پڑ جائیں، ہماری ( بيوت الذکر ) ویران نہ نظر آنے لگیں۔(الفضل انٹر نیشنل لنڈن 23 تا 29 جنوری 2004، ص6)