مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page viii of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page viii

مشعل راه جلد پنجم vi ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی جلد باہم حصہ اول ایک نئی کاوش ہے۔کام کی وسعت اور ہمہ گیری کے پیش نظر مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ حضرت سیدنا خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات و فرمودات پر مبنی مشعل راہ ہر سال شائع کی جایا کرے گی۔زیر نظر جلد میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے آغاز خلافت سے 30 اپریل 2004 ء تک کے ارشادات شامل کئے گئے ہیں۔اس میں دورہ افریقہ کی کچھ رپورٹس بھی شامل ہیں۔بعض ارشادات جو حضور انور نے افریقہ میں بطور خاص خدام الاحمدیہ کی میٹنگز میں ارشاد فرمائے ، ان کے حصول کی کوشش کی جارہی ہے، وہ بھی امید ہے کہ انشاء اللہ اگلی جلد میں شامل کر دیے جائیں گے۔اس جلد کی تیاری میں مکرم احمد طاہر مرزا صاحب نے ابتدائی کام کیا۔پھر ایک کمیٹی نے اس کے تمام حوالہ جات اور متن اصل خطبات سے چیک کیے، پروف ریڈنگ کی اور اپنے محبوب امام ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات کو مشعل راہ جلد پنجم حصہ اوّل کی صورت میں مدون کرنے کی سعادت پائی۔کمیٹی میں مکرم سہیل احمد ثاقب صاحب، مکرم عبد الحق صاحب، مکرم ساجد محمود بٹر صاحب، مکرم شفیق احمد حجہ صاحب، مکرم طارق محمود بلوچ صاحب اور مکرم میرا نجم پرویز صاحب شامل تھے۔ان تمام احباب نے بہت محنت اور محبت سے کام کیا۔فجز اھم اللہ احسن الجزاء اس کتاب کی تیاری اور اشاعت میں استاذی المکرم سید مبشر احمد ایاز صاحب نائب ناظر اشاعت، مکرم فرید احمد ناصر صاحب، مکرم قائد صاحب ومجلس خدام الاحمدیہ ضلع اسلام آباد، مکرم اقبال احمد زبیر صاحب، مکرم طارق محمود پانی پتی صاحب ، مکرم خالد محمود پانی پتی صاحب، مکرم موید احمد صاحب، مکرم محمد صادق ناصر صاحب اور عملہ خلافت لائبریری کا بھی بھر پور تعاون حاصل رہا۔فجز اھم اللہ احسن الجزاء اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں خلافت احمدیہ کے ہمیشہ حقیقی وفا دار خادم بنائے رکھے۔آمین