مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page vii of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page vii

مشعل راه جلد پنجم V ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی پیش لفظ اللہ تعالیٰ کا بہت ہی فضل و احسان ہے کہ مجلس خدام الاحمدیہ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقدس خلفاء کی راہنمائی ہمہ وقت اور ہمہ جہت میسر رہی ہے۔یہ مجلس اپنے قیام کے آغاز سے لے کر آج تک خلفاء عظام کی نگرانی اور دعاؤں کے سایہ تلے اپنی ترقی کی منازل طے کر رہی ہے اور پھولتی پھلتی اور پھیلتی جارہی ہے۔الحمد للہ مجلس خدام الاحمدیہ کے بانی حضرت خلیفہ مسیح الثانی الصلح الموعود نور اللہ مرقدہ نے ابتدا سے ہی اس مجلس پر شفقت فرماتے ہوئے اس کی ہمیشہ رہنمائی فرمائی اور مختلف مواقع پر زریں ہدایات سے نوازا۔جس سے اس مجلس کو اپنے ابتدائی خدو خال سنوارنے میں مدد ملی۔پھر حضرت خلیفتہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی ، جن کی عمر مقدس کا ایک بڑا حصہ اس پودے کی آبیاری میں صرف ہوا تھا، کی رہنمائی میسر آئی۔بعد ازاں حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ اس پودے کی غور و پرداخت اور نشو و نما کے لئے بیش قیمت ہدایات عطا فرماتے رہے اور مجلس ہر آنے والے دن میں بہتر سے بہتر کارکردگی کی راہ پر آگے بڑھتی رہی۔اب اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان سے حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی نگرانی اور راہنمائی میں مجلس خدام الاحمدیہ اپنے ترقی اور عروج کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے اور ہر طلوع ہونے والی صبح ہمارے لئے بلندیوں اور رفعتوں کی پیامبر بن کر آ رہی ہے۔الحمد للہ علی ذالک مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان نے خلفائے کرام کے اُن فرمودات وارشادات کو جو خدام الاحمدیہ کی تنظیمی، تربیتی ، اخلاقی اور روحانی بہتری کے لئے بیان فرمائے گئے ہیں ، کتابی شکل میں مدون کر کے مشعل راہ کے نام سے شائع کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔حضرت مصلح موعود نوراللہ مرقدہ کے فرمودات پر مبنی مشعل راہ جلد اول، حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ کے ارشادات پر مشتمل مشعل راہ جلد دوم، حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے خطابات پر مبنی کتاب مشعل راہ جلد سوم کے نام سے موسوم ہے۔مشعل راہ جلد چہارم میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے اطفال سے متعلقہ ارشادات دیے گئے ہیں۔حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایات و خطابات پر مشتمل مشعل راہ