مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 85 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 85

مشعل راه جلد پنجم 85 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی ہیں۔جیسے میں نے کہا کہ بڑے بھیانک نتیجے سامنے آئے ہیں۔اور ان میں سے اکثر رشتے پھر تھوڑے ہی عرصہ کے بعد نا کام بھی ہو جاتے ہیں۔یا درکھیں کہ آپ نے اگر ( دعوت الی اللہ ) ہی کرنی ہے، دعوت الی اللہ کرنی ہے۔لڑکیاں لڑکیوں کو ہی دعوت الی اللہ کریں۔اور لڑکوں کو ( دعوت الی اللہ ) کرنے کی ضرورت نہیں۔وہ کام لڑکوں کے لئے چھوڑ دیں۔کیونکہ جیسے میں نے پہلے بھی کہا کہ یہ ایک ایسی معاشرتی برائی ہے جس کے بہت بھیانک نتائج سامنے آرہے ہیں۔آج تو Internet ہے۔آج سے پہلے بھی جہاں بھی وہ عورتیں جنہوں نے غیر از جماعت مردوں سے شادیاں کی ہیں اب پریشانی اور پشیمانی کا اظہار کرتی ہیں اور لکھتی ہیں۔ہمارے سے یہ غلطی ہو گئی جو غیر از جماعت سے شادی کی۔اول تو بچے باپ کی طرف زیادہ رحجان رکھتے ہیں غیر از جماعت باپ کی طرف اس لئے کہ اس میں آزادی زیادہ ہے اور اگر بعض بچیاں ماں کے زیر اثر کچھ نہ کچھ جماعت سے تعلق رکھ بھی رہی ہیں تو باپ مجبور کر رہا ہے کہ تمہاری شادی غیر از جماعت میں ہی ہوگی۔تو بعض بچیاں باپوں کے خلاف آواز اٹھاتی ہیں لکھتی ہیں کہ ہماری مدد کی جائے ہم نہیں شادی کرنا چاہتے غیر از جماعت میں لیکن اکثر مجبور بھی ہوتی ہیں۔تو مائیں بھی اور باپ بھی اس بات پر نظر رکھیں کہ اس طرح کھلے طور پر یہ Internet کے رابطے نہیں ہونے چاہئیں۔پیار سے سمجھا ئیں آرام سے سمجھا ئیں۔لڑکیاں خود بھی جو شعور کی عمرکو پہنچی ہوئی ہیں۔خود بھی ہوش کریں ورنہ یا درکھیں کہ احمدی ماؤں کی کوکھوں سے نکلنے والے بچے آپ غیروں کی گودوں میں دے رہی ہوں گی۔کیوں اپنے آپ پر اور اپنی نسلوں پر ظلم کر رہے ہیں آپ لوگ۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس پڑھتا ہوں آپ فرماتے ہیں:۔یورپ کی طرح بے پردگی پر بھی لوگ زور دے رہے ہیں لیکن یہ ہرگز مناسب نہیں یہی عورتوں کی آزادی فسق و فجور کی جڑ ہے جن ممالک نے اس قسم کی آزادی کو روا رکھا ذرا ان کی اخلاقی حالت کا اندازہ کرو۔اگر اس کی آزادی اور بے پردگی سے ان کی عفت اور پاکدامنی بڑھ گئی ہے تو ہم مان لیں گے کہ ہم غلطی پر ہیں لیکن یہ بات بہت ہی صاف ہے کہ جب مرد اور عورت جوان ھوں اور آزادی اور بے پردگی بھی ہو تو ان کے تعلقات کس قدر خطر ناک ہوں گے بدنظر ڈالنی اور نفس کے جذبات سے اکثر مغلوب ہو جانا انسان کا خاصہ ہے پھر جس حالت میں کہ پردہ میں بے اعتدالیاں