مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 86
86 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم ہوتی ہیں اور فسق و فجور کے مرتکب ہو جاتے ہیں۔تو آزادی میں کیا کچھ نہ ہوگا۔مردوں کی حالت کا اندازہ کرو کہ وہ کس طرح بے لگام گھوڑے کی طرح ہو گئے ہیں۔نہ خدا کا خوف رہا ہے نہ آخرت کا یقین دنیاوی لذات کو اپنا محبوب بنا رکھا ہے۔پس سب سے اول ضروری ہے کہ اس آزادی اور بے پردگی سے پہلے مردوں کی (جو آزادی کا نعرہ لگانے والے وہ سن لیں کہ آزادی اور بے پردگی سے پہلے مردوں کی اخلاقی حالت درست کرو۔اگر یہ درست ہو جاوے اور مردوں میں کم از کم اس قدر قوت ہو کہ وہ اپنے نفسانی جذبات سے مغلوب نہ ہو سکیں تو اس وقت اس بحث کو چھیڑو کہ آیا پردہ ضروری ہے کہ نہیں ورنہ موجودہ حالات میں اس بات پر زور دینا کہ آزادی اور بے پردگی ہو گویا بکریوں کو شیروں کے آگے رکھ دینا ہے ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کسی بات کے نتیجے پر غور نہیں کرتے کم از کم اپنے کانشنس سے ہی کام لیں کہ آیا مردوں کی حالت ایسی اصلاح شدہ ہے کہ عورتوں کو بے پردہ ان کے سامنے رکھا جاوے قرآن شریف نے جو کہ انسان کی فطرت کے تقاضوں اور کمزوریوں کو مدنظر رکھ کر حسب حال تعلیم دیتا ہے۔کیا عمدہ مسلک اختیار کیا ہے فرمایا:- قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ۔که تو ایمان والوں کو کہہ دے کہ وہ اپنی نگاہوں کو نیچا رکھیں اور اپنے سوراخوں کی حفاظت کریں۔یہ وہ عمل ہے جس سے ان کے نفوس کا تزکیہ ہوگا فروج سے مراد شرمگاہ ہی نہیں۔بلکہ ہر ایک سوراخ جس میں کان وغیرہ بھی شامل ہیں اور ان میں اس امر کی مخالفت کی گئی ہے کہ غیر محرم عورت کا راگ وغیرہ سنا جائے پھر یا درکھو کہ ہزار درہزار تجارب سے یہ بات ثابت شدہ ہے کہ جن باتوں سے اللہ تعالیٰ روکتا ہے آخر کا ر انسان کو ان سے رکنا ہی پڑتا ہے“ پھر آخر میں فرمایا ہے اسی آیت کی اگلی تشریح میں کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔کثرت سے اللہ تعالیٰ کو یاد کرنے والیاں بنوں۔اس میں ایک تو پانچ وقت کی نمازوں کی طرف توجہ ہے کہ خود بھی نمازوں کو سنوار کر جو نماز پڑھنے کا حق ہے، اس حق کے ساتھ پڑھو۔ٹھہر ٹھہر کر غور سے ہر لفظ جو تم پڑھتے ہو اس کو سمجھو۔ذہن میں ہو کہ ہم اللہ کے حضور حاضر ہیں اور اس سے کچھ مانگنے آئی ہیں۔وہی ہے جو ہمارا پیدا کرنے والا ہے۔وہی ہے جو ہماری مشکلیں آسان کرنے والا ہے۔وہی ہے