مشعل راہ جلد سوم — Page 35
مشعل راه جلد سوم 35 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ تجربہ حاصل ہوتا ہے۔تجربہ سے پھر آہستہ آہستہ روشنی بڑھتی ہے۔پھر حوصلہ پاکر آگے بڑھے گا۔پھر نئی چیزیں ایجاد کرے گا۔جتنا سامان پاکستان میں امپورٹ ہوتا ہے۔اگر احمدی انجینئر اپنی ذمہ داری ادا کرے تو دوسرے ملکوں میں یہاں سے ایکسپورٹ ہونے لگے۔کیا وجہ ہے، آخر جاپان کو آپ کے اوپر خدا نے کونسی فوقیت دی ہے کہ وہ نقالی کرے اور لوگوں کو اپنی نقالی پر مجبور کر دے۔کور یا نقالی کرے اور پھر دنیا کو اپنی نقالی پر مجبور کر دے۔لیکن آپ نقالی کی بھی جرات نہ کریں۔قومی سطح پر یہ بہت خطرناک حالت ہے۔ہمارے ایک انجینئر نے ایک چھوٹی سی چیز بنائی ہے آج اس کا نمونہ مجھے دکھایا۔میرا دل بہت خوش ہوا۔میں نے کہا چلو کسی نے آغا ز تو کیا۔ہمارے خلیق عالم صاحب فاروقی یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے Dimmer میں کسی کی نقل اتاری ہے۔لیکن جس طرح جاپان کا شیوا تھا کہ نقالی کرتے تھے اور پہلے سے بہتر بنا لیتے تھے۔ان کا بھی یہ دعوی ہے۔خدا کرے کہ سچا ہو کہ ہے تو یہ نقالی لیکن جن کی نقالی کی گئی ہے ان سے اس لحاظ سے بہتر ہے کہ باقی فیوز ہو جاتے ہیں اور یہ فیوز نہیں ہوتا۔Dimmer ایک بڑی مفید چیز ہے۔جس کو توفیق ہو بلکہ جس کو توفیق نہ بھی ہو وہ ضرور لے۔کیونکہ یہ خرچ بچاتا ہے پچپن روپے کا اگر Dimmer مل جائے اور دو تین سال چلے تو کئی پچپن روپے اخراجات میں بیچا جائے گا۔اس سے دوطرح سے بچت ہوتی ہے۔ایک تو یہ کہ مثلاً آپ کو پڑھنے کی لئے تیز بلب چاہیے۔لیکن عام روز مرہ کے کام کے لئے تیز روشنی نہیں چاہیے۔تو آپ اگر Dimmer لگا لیں گے تو اپنی آنکھوں کے مطابق جتنی روشنی چاہیں، وہ سہولت سے بنا سکتے ہیں۔زیرو واٹ سے شروع کر کے 500 واٹ تک روشنی آپ کے قبضہ میں آجاتی ہے۔بعض کھانا ہلکی روشنی میں کھانا پسند کرتے ہیں وہ ہلکی روشنی کر سکتے ہیں۔بعض دفعہ گھر میں بیٹھے باتوں کے دوران چائے کی پیالی پیتے ہوئے ہلکی روشنی پسند کرتے ہیں وہاں ہلکی روشنی کر سکتے ہیں اور جب پڑھنا ہو تو اس کو تیز کر سکتے ہیں۔جب سونا ہو تو اس کو زیرو پر لے جائیں وہی Night Light بن جاتی ہے۔تو کتنے اخراجات کی کمی ہے۔اور آج کل تو شاید اچھا بلب ہی 15-20 روپے کا آتا ہے۔اور اس سے بلبوں کا فیوز ہو جانا بھی بند ہو جاتا ہے۔اور اس کے علاوہ ،سوائے اس کے کہ کوئی خاص بلب پاکستان میں بنتے ہوں جنہوں نے ہر حالت میں فیوز ہونا ہے۔ان کی تو کوئی ضمانت نہیں لیکن اگر دنیا کے نارمل بلب ہوں تو Dimmer سے ان کو فائدہ پہنچتا ہے۔کیونکہ بجلی کی رو میں Fluctuation یعنی اتار چڑھاؤ کا بہت سارا بوجھ Dimmer اپنے اوپر لے لیتا ہے۔تو بہت سے فوائد ہیں۔یہ چیز چھوٹی سی ہے لیکن انشاء اللہ تعالیٰ جب عام ہوگی تو اس کا بہت فائدہ پہنچے گا۔شکر ہے کہ ایک