مشعل راہ جلد سوم — Page 213
مشعل راه جلد سوم 213 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ بھیا نک صورتیں سچائی کی دشمنی اختیار کرسکتی ہے۔جو روپ دھار سکتی ہے وہ روپ دھارلے اس کے باوجود رحمتہ للعالمین کی غلامی کا تقاضا یہ ہے کہ آپ کی رحمت پر آنچ نہ آئے اگر آپ کی رحمت پر آنچ نہیں آئے گی تو آپ کی ذات پر بھی آنچ نہیں آئے گی آپ کو ہر نفرت کا جواب محبت سے دینا پڑے گا۔اپنے دلوں کو ٹول ٹول کر نفرت کے خیالات کو دلوں سے نکال کر باہر پھینک دینا ہوگا۔پاک کریں اپنے دلوں کو اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کے اسوہ سے رنگین کر لیں پھر دیکھیں کہ خدا تعالیٰ آپ کو ہر مقام پر، ہر میدان میں ، ہر ملک میں، ہر براعظم میں کیسی عظیم الشان فتوحات عطا فرماتا چلا جائے گا۔آج دنیا کو خدا تعالیٰ کی محبت کی ضرورت ہے۔اللہ کی محبت اختیار کریں عبادت اور رحمت ان دونوں کا خلاصہ یہ ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی محبت میں محو ہو جائے۔سچی رحمت بھی خدا کی محبت سے ہی پھوٹتی ہے یہاں جا کر تو حید کا مضمون کامل ہوتا ہے کہ محد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم جب خدا کے عابد بنے اور عبد بنے اور بنی نوع انسان کے لئے رحمت بنے تو یہ ایک ہی چیز کے دو نام تھے۔اللہ ہی کی محبت ہے جو کبھی خدا کی عبادت کے رنگ اختیار کر جاتی ہے اور کبھی بنی نوع انسان کے لئے رحمت کا رنگ اختیار کر جاتی ہے پس آپ کو خدا کی محبت کے گیت گانے پڑیں گے۔ساری دنیا میں وہ سرالا اپنے پڑیں گے جو ساری دنیا کو خدائے واحد کی طرف واپس کھینچ کر لے آئیں۔فرانس کا ایک واقعہ آپ نے شاید وہ واقعہ سنا ہو یا نہ سنا ہو لیکن ایک کہانی کے طور پر یہ بیان کیا جاتا ہے کہ فرانس کے ایک قصبہ میں ایک دفعہ چوہوں کی وبا بہت پھیل گئی اور ان چوہوں کی وجہ سے اس قصبہ کے باشندوں کے لئے جینا عذاب ہو گیا۔چوہے ان کی ہر غذا کھا جاتے تھے۔بیماریاں پھیلاتے تھے۔ان کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہے تھے۔کسی طرح ان کی پیش نہیں جاتی تھی اور وہ بڑھے چلے جارہے تھے یہاں تک (قصہ میں یہ بیان ہوا ہے کہ) ایک دن انہوں نے دیکھا کہ ایک بنسی بجانے والا آیا جو کہ اجنبی تھا اور اس کے متعلق جو تحقیق ہوئی ہے وہ کہتے ہیں کہ اس قسم کا ایک واقعہ ضرور ہوا ہے اور وہ بنسی بجانے والا آیا ضرور تھا اگر چہ بعد میں مبالغہ آرائی کر لی گئی لیکن وہ کسی ذریعہ سے ان کے بچوں کو جیسا کہ بعد میں کہانی بتاتی ہے۔اغوا کرنے میں