مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 214 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 214

214 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم بھی کامیاب ہو گیا تھا یعنی اس کہانی کی جو آج کل تحقیق ہوئی ہے وہ ہمیں بتا رہی ہے۔ہمیں اس سے بحث نہیں ہے کہ وہ کہاں سے آیا۔بہر حال اس نے کہا کہ مجھے اس طرح بنسی بجانی آتی ہے کہ آپ کے سارے چوہے میری جنسی کی لے پر میرے پیچھے چل پڑیں گے۔مجھ سے سودا کرو مجھے اتنی قیمت دو تو میں تمہارے شہر کو چوہوں سے پاک کر دیتا ہوں۔اہل شہر اتنے تنگ آئے ہوئے تھے کہ اس کی منہ مانگی مراد انہوں نے دینے کا وعدہ کر لیا۔اس نے بنسی بجائی اور کہانی ہمیں بتاتی ہے کہ اس کی لے پر ہر طرف سے چوہے اچھلتے کودتے ایک دوسرے کے اوپر گرتے پڑتے دوڑتے ہوئے اس کی طرف چلے آئے۔بلوں سے نکل نکل کر چھتوں، پر چھتیوں سے اتر اتر کر دیواروں اور جنگلوں سے شہر کی گلیوں، کونوں کھدروں سے الغرض ہر طرف سے بے انتہاء چوہے نکلے وہ آگے آگے بنسی بجاتا ہوا چلا جا رہا تھا اور چو ہے اس کے پیچھے دوڑتے چلے آ رہے تھے یہاں تک کہ وہ ایک دریا کے کنارے پر پہنچا اور بنسی بجاتا ہوا دریا میں داخل ہو گیا اور وہ سرے چو ہے اس کے پیچھے چلتے ہوئے دریا میں داخل ہوئے اور غرق ہو گئے۔چنانچہ وہ واپس آیا اور اہل شہر سے کہا کہ لاؤ اب میرا منہ مانگا انعام دو۔انہوں نے کہا جاؤ جاؤ گھر بیٹھو جا کر۔چوہوں کو دوبارہ لا سکتے ہو تو بے شک لے آؤ۔اب وہ ڈوبے ہوئے چوہے تو بنسی کی آواز نہیں سن سکتے تھے۔اس نے کہا بہت اچھا، اگر آپ ایسے بدعہد ہیں تو مجھے اس بنسی کی اور بھی سریں یاد ہیں۔چنانچہ دوسرے دن اس نے ایک ایسی سر بنسی میں پھونکی کہ جس کے نتیجہ میں ان کے بچے اس کی محبت میں پاگل ہو گئے چھوٹے چھوٹے بچے ماؤں کی گودوں میں اچھلنے لگے کہ ہم اس آدمی کے پیچھے جانا چاہتے ہیں۔ماؤں اور باپوں نے روکا مگر وہ ان کے ہاتھوں کی بندشیں اور جکڑیں تڑا تڑا کر اس کے پیچھے بھاگ پڑے اور سارے قصبہ کے بچے اس کے پیچھے چلے گئے۔کہتے ہیں کہ ایک چٹان تک اسے جاتے دیکھا گیا پھر پتہ نہیں چلا کہ وہ بھی ان کے ساتھ ہی چٹان سے کود کر ہلاک ہوا یا صرف بچے ہی ہلاک ہوئے لیکن سارے کے سارے بچے اس چٹان سے کود گئے اور پھر اہل شہر کو ان کی کوئی خبر نہیں ملی۔شیطان کی بنسی یہ ایک کہانی ہے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ آج یورپ اور امریکہ اور مغربی دنیا اور ان کے زیر اثر ملکوں کا یہی حال ہے آج مغربیت کی لے پر شیطان بنسی بجا رہا ہے اور خدا کے بندے دھوکہ کھا کر لاعلمی میں اس جنسی کی سر اور دھن میں مسحور ہو کر ہلاکتوں کی طرف دوڑے چلے جارہے ہیں۔ایک ایک ملک میں وہ بنسی