مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 170 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 170

مشعل راه جلد سوم 170 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی وقت نہیں ہے۔میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم کون ہیں۔ہمیں کیا سمجھا جاتا ہے۔پھر جو میں باتیں کروں گا آپ کی مرضی ہے ان کو قبول کریں یا نہ کریں۔اتنا ضرور کہوں گا کہ جو میری باتیں ہیں ان کے متعلق یہ دیکھیں کہ وہ درست ہیں یا غلط ہیں۔یہ نہ سوچیں کہ کس کی طرف سے آئی ہیں۔پس جو باتیں میں کہوں گا آپ یہ دیکھیں کہ وہ اچھی ہیں یا بری ہیں۔اگر میں آپ سے اچھی باتیں کہتا ہوں تو آپ ان باتوں کو مان لیں۔کیونکہ عقلمند انسان کا یہ کام ہے کہ یہ دیکھے کہ جو بات ہورہی ہے وہ اچھی ہے یا بری ہے۔اچھی بات اگر مٹی میں سے ملے تو انسان کو چاہیے اس کو قبول کر لے۔اور اگر گندگی ریشم کے کپڑے میں لپیٹ کر رکھی گئی ہو تب بھی اسے رد کر دے۔یہ زندگی کا صحیح طریق ہے جسے آپ کو اختیار کرنا چاہیے۔کا ئنات کو پیدا کرنے والا ایک خدا ہے میرا پیغام آپ کو یہ ہے کہ ہم سب ایک خدا کے بندے ہیں اور ہمارا مالک ایک ہے۔وہ مذہب بھی جو ایک سے زیادہ خداؤں کی عبادت کرنے کی تلقین کرتے ہیں ان کا بھی عقیدہ یہی ہے۔اس میں کوئی اختلاف نہیں۔اس میں کوئی فرق نہیں۔وہ سب مانتے ہیں کہ جہاں تک انسان کا تعلق ہے یا اس کائنات کا تعلق ہے اس کا پیدا کرنے والا بہر حال ایک ہے۔وہ یہ نہیں کہتے کہ کچھ لوگوں کو کسی ایک خدا نے پیدا کیا اور کچھ دوسروں کو کسی دوسرے خدا نے پیدا کیا۔اس لئے اگر ہم ایک جگہ اکٹھے ہونا چاہتے ہیں، اگر ہر انسان ایک دوسرے سے پیار کرنا چاہتا ہے تو اس طرف توجہ کرنی پڑے گی کہ ہم ایک خدا کے پیدا کردہ لوگ ہیں۔کیونکہ اگر ایک خدا کے نہیں تو پھر ہمارے اکٹھے ہونے کا کوئی سامان نہیں ہوسکتا۔اگر ہم ایک خدا کی مخلوق ہیں تو پھر جس طرح ایک ماں باپ کی اولاد آپس میں محبت کرتی ہے اسی طرح انسان کو لازماً ایک دوسرے سے محبت کرنی پڑے گی۔ایک اہم سوال ہم جب یہ سمجھ چکے کہ ہمارا ایک ہی خدا ہے جس نے ہم سب کو پیدا کیا۔فجین (Fijian) کو بھی اور ہندوستانیوں کو بھی۔انگریزوں کو بھی اور امریکن کو بھی۔تو کیوں پیدا کیا؟۔یہ سوال پیدا ہوتا ہے۔اس کے لئے ہمیں اپنے خدا کی طرف جانا پڑے گا۔جس نے پیدا کیا وہی جانتا ہے کہ کیوں پیدا کیا اور وہی علم رکھتا