مشعل راہ جلد سوم — Page 171
مشعل راه جلد سوم 171 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ ہے کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے۔اس لئے ہر انسان کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے خدا کو تلاش کرے۔خدا کو کیسے ڈھونڈیں یہ دو باتیں جب آپ سمجھ جاتے ہیں تو ایک تیسرا سوال پیدا ہوتا ہے جو بظاہر بڑا مشکل معلوم ہوتا ہے۔یوں لگتا ہے کہ اس سوال کا جواب انسان نہیں دے سکے گا اور پھنس جائے گا۔وہ سوال یہ ہے کہ ہم اس خدا کو کیسے ڈھونڈیں۔کس مذہب کے ذریعہ خدا کو پائیں۔لیکن اگر ہم غور کریں تو اس کے لئے ایک آسان رستہ بھی مل جاتا ہے۔خالق سے ملانے کے دعویدار یہ سوال مشکل اس لئے ہے کہ دنیا میں سینکڑوں مذاہب ہیں اور ہر مذہب کا دعویٰ ہے کہ خدا میرے پاس ہے۔ہر مذہب کا یہی اعلان ہے کہ اگر تم اپنے (Creator) خالق سے ملنا چاہتے ہوتو میرے پاس آؤ۔اب انسان بڑی مشکل میں پڑ گیا۔کہ ایک (Commodity) جنس ہے جو ہم نے لینی ہے اور سینکڑوں دکانیں ہیں۔اور سب دکا نیں کہتی ہیں کہ ہمارے پاس ہے۔اور ہے کسی ایک کے پاس۔یہ تو خطرہ ہے کہ شاید ان میں سے کسی کے پاس بھی نہ ہو۔لیکن ان سب کے پاس نہیں ہوسکتی۔کیونکہ ہر ایک الگ الگ رستہ بتا رہا ہے۔یہ مشکل پڑ گئی۔اس لئے میں نے کہا تھا کہ یہ سوال آپ کو بہت مشکل نظر آئے گا۔بھوکے کو روٹی کی تلاش اب مشکل یہ ہے کہ یہ دکانیں جو میں بتا رہا ہوں جو کہتی ہیں خدا ہمارے پاس ہے ان کے متعلق تھوڑی دیر کے لئے سوچئے کہ وہ خدا کی بجائے روٹی دیتی ہیں اور آپ بھو کے ہیں اور ہر دکان میں بے شمار ڈبے پڑے ہوئے ہیں اور خود دکاندار کو پتہ نہیں کہ کس ڈبے میں روٹی ملے گی۔اور وہ کہتا ہے کہ ٹھہرو میں تلاش کرتا ہوں اور وہ دیکھتا ہے اور آپ بھی دیکھتے ہیں کہ ہے بھی یا نہیں۔گپ تو نہیں ماررہا، جھوٹ تو نہیں بول رہا۔اور اتنا وقت لگ جاتا ہے کہ اگر آپ دو یا تین دکانوں میں گھو میں اور روٹی تلاش کریں تو پیشتر اس کے کہ آپ کو روٹی ملے آپ بھوک سے مر جائیں۔