مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 169 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 169

مشعل راه جلد سوم 169 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ نے فرمایا :- بچوں سے آسان اردو میں باتیں مجھے اس وقت آپ سے کچھ باتیں کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔اس لئے میں آپ سے کچھ باتیں کروں گا آسان اردو زبان میں۔تاکہ بچے بھی سمجھ سکیں اور جن لوگوں کو زیادہ اردو زبان نہیں آتی ان کو بھی پتہ لگ جائے کہ میں کیا کہ رہا ہوں۔اور آسان انگریزی میں بھی۔اگر چہ آپ میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو اچھی انگریزی جاننے والے ہیں۔لیکن کچھ ایسے بھی ہوں گے جن کو اردو زبان نہیں آتی اور انگریزی بھی زیادہ نہیں جانتے۔اس لئے میں کوشش کروں گا کہ جو میں کہنا چاہتا ہوں اسے آسان زبان میں بیان کروں تا کہ آپ لوگ سمجھ سکیں۔زندہ خدا پر پختہ یقین میرا فرقہ جس سے میرا تعلق ہے وہ ایک مذہبی فرقہ ہے۔ایک مذہبی جماعت ہے اور اس کا نام ہے احمدیہ () کمیونٹی۔یعنی ( دین حق) کی احمد یہ جماعت۔ہماری جماعت کو بہت سے مسلمان مسلمان نہیں سمجھتے۔وہ کہتے ہیں تم اپنا نام جو مرضی رکھ دو ہم تمہارا مسلمان ہونا قبول نہیں کریں گے۔اور اس وجہ سے بعض ملکوں نے بھی ہمیں ( دین حق) سے نکال رکھا ہے۔اس کے باوجود ہم بڑے گہرے مذہبی ہیں اور اس بات پر بڑا پکا یقین رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ایک زندہ خدا ہے اور اسلام ایک سچاند ہے عقل مند انسان کا کام میں آپ کو تفصیل سے یہ نہیں بتاؤں گا کہ ہمارے اور دوسرے( مومنوں ) میں فرق کیا ہے کیونکہ اس کا