مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 694 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 694

694 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم ایسی عادت ہوتی ہے کہ وہ شراب پر بھی بسم اللہ پڑھ لیتے ہیں۔تو شراب ان کی بسم اللہ سے مسلمان نہیں ہو سکتی۔نہ اس بسم اللہ کا ان کو کوئی فائدہ پہنچ سکتا ہے بلکہ گستاخی ہے یہ بسم اللہ۔کئی دفعہ سیاسی لوگوں سے مجھے واسطہ پڑا ہے بچپن میں، جوانی میں اور میں نے خود دیکھا ہے ایک صاحب کو، اب اس کا نام بتا نا مناسب نہیں، وہ اپنے لیڈر کو کہ رہا تھا ، وہ اس کو شراب پیش کر رہا تھا۔وہ اس کو کہ رہا تھا سائیں بسم اللہ کرو، بسم اللہ کرو پہلے تم بسم اللہ کرو، شروع کرو پھر میں بھی شروع کرتا ہوں۔اب جو مرضی بزرگ بنتے پھریں، میں نے جوا اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے وہ میں صحیح بیان کر رہا ہوں۔ایک روایت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ہے۔وہ عرض کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن بن علی (اپنے نواسے ) کو چوما تو پاس بیٹھے اقرع بن ہابس تمیمی نے کہا کہ میرے تو دس بچے ہیں لیکن میں نے کسی کو کبھی نہیں چوما۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا اور فرمایا : جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جائے گا۔( بخاری کتاب الادب۔باب رحمة الولد و تقبيله و معانقته) بچوں کو چومنا اور بچوں کو پیار دینا یہ سنت ہے۔مگر اتنا پیار نہیں دینا چاہیے کہ وہ ان کے لئے وبال جان بن جائے اور اسی طرح جب اپنے بچوں پر پیار آتا ہے تو دوسرے بچوں پر بھی پیار آنا چاہیے۔یہ محض ناجائز خیال ہے کہ اپنے بچوں کو تو پیار کرو، دوسروں کو نہ کرو۔بچہ معصوم خود پیار چاہتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بچوں کو بھی پیار دیتے تھے اور دوسرے بچوں کو بھی پیار دیا کرتے تھے اور بچپن سے پیار دینا بھی بچوں کی تربیت کے لئے بڑا ضروری ہے۔ایک اور روایت الادب المفرد للبخاری سے ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا۔اس کے ساتھ اس کا ایک چھوٹا بچہ بھی تھا۔وہ اسے اپنے ساتھ چمٹانے لگا۔اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس سے رحم کا سلوک کرتے ہو؟ اس پر اس نے جواب دیا: جی حضور۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تم پر اس سے بہت زیادہ رحم کرے گا جتنا تم اس بچے پر کر رہے ہو۔وہ خدا ارحم الراحمین ہے اللہ سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔الادب المفرد للبخاری باب رحمة العيال) ایک اور روایت حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ہے کہ میں نے فاطمہ سے بڑھ کر شکل و صورت ، چال ڈھال اور گفتگو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ کسی اور کو نہیں دیکھا۔فاطمہ ( رضی اللہ