مشعل راہ جلد سوم — Page 500
500 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد سوم تھے۔کوئی ایک موقع ایسا نہیں جو آپ کی زندگی میں پیش آسکتا ہواور ایسے موقع کے لئے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا عمدہ اخلاق کا مظاہرہ نہ کیا ہو جس کی آپ نقل نہ اتار سکیں۔آپ نقل اتار سکتے ہیں خواہ خام سہی، کمزور سہی ، کچھ نہ کچھ تو آپ کے وجود کا حصہ بن جائیں گے۔آپ کے اندر سے ایک نیا انسان پیدا ہوگا۔آپ کے خاندانوں سے نئے خاندان پیدا ہوں گے۔پس پیشتر اس کے کہ آپ مغرب کی تقدیر تبدیل کریں ، پیشتر اس کے کہ آپ یہ سوچیں کہ ان کے گھروں کو آپ جنت نشان بنادیں آپ اپنے گھروں کو تو جنت نشان بنا ئیں۔یہ محبتوں کے سفر ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ تمام دنیا کی جماعتوں کو، ہر بڑے اور چھوٹے کو ، ہر مرد اور عورت کو، توفیق عطا فرمائے کہ خواہ تو تلے منہ سے ہی سہی نقل کریں تو محمد رسول اللہ کی نقل کریں۔کبھی ابو جہل کی نقل کی توفیق ان کو عطا نہ ہو۔اب دعا سے پہلے مجلس خدام الاحمدیہ کا عہد دہرایا جائے گا۔اس لئے میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ کھڑے ہو کر میرے ساتھ ، خلوص نیت کے ساتھ اس عہد کو دہرائیں۔