مشعل راہ جلد سوم — Page 461
461 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم کے نتیجے میں خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ ہماری تربیتی ضرورتیں پوری ہوسکیں اور خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ اور لجنہ اماءاللہ محض خوابوں کے محل تعمیر نہ کریں بلکہ چھوٹے چھوٹے ایسے اقدام کریں جن کے نتیجے میں غریبانہ سر چھپانے کی ضرورت تو پوری ہو۔یہ وہ ضرورت ہے جس کے پیش نظر جیسا کہ میں نے بیان کیا، مجھے یہ اقدام کرنا پڑا۔اس سلسلے میں آج میں دو ابتدائی پروگرام جماعت کے سامنے رکھتا ہوں اور یہ تینوں مجالس خصوصیت کے ساتھ میری مخاطب ہیں۔ان کو تنظیمی ہدایات انشاء اللہ تعالی پہنچتی رہیں گی اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں، چھوٹے چھوٹے آسان حصوں میں عملی پروگرام ان کے سپرد کئے جائیں گے لیکن جو بنیادی باتیں میرے پیش نظر ہیں ، وہ میں آپ سب کے سامنے پہلے بھی مختلف حیثیتوں میں رکھتا رہا ہوں۔آج پھر ان باتوں میں سے بعض کو دھرانا ضروری سمجھتا ہوں۔اخلاقی تعمیر ذیلی تنظیموں نے کرنی ہے مذہبی قو میں بغیر اخلاقی تعمیر کے تعمیر نہیں ہو سکتیں اور یہ تصویر بالکل باطل ہے کہ انسان بداخلاق ہو اور با خدا ہو۔اس لئے مذہبی قوموں کی تعمیر میں سب سے اہم بات ان کے اخلاق کی تعمیر ہے اور یہ تعمیر جتنی جلدی شروع ہو اتنا ہی بہتر ہے اور اتنی ہی آسان ہوتی ہے۔پس اس پہلو سے لجنہ اماءاللہ نے سب سے ابتدائی اور بنیادی کام کرنے ہیں اور یہی ابتدائی اور بنیادی کام عمر کے دوسرے حصوں میں خدام کے سپر دبھی ہوں گے اور انصار کے بھی سپر دہوں گے لیکن بنیادی طور پر ایک ہی چیزیں ہیں جو عمر کے مختلف حصوں میں مختلف مجالس کو خصوصیت سے سرانجام دینی ہیں۔بچپن سے سچ کی عادت نہ ڈالی جائے تو بڑے ہو کر سچ کی عادت ڈالنا مشکل کام۔سب سے پہلی بات سچ کی عادت ہے۔آج دنیا میں جتنی بدی پھیلی ہوئی ہے۔اس میں خرابی کا سب سے بڑا عنصر جھوٹ ہے۔وہ قومیں جو ترقی یافتہ ہیں، جو بظاہر اعلیٰ اخلاق والی ہیں، وہ بھی اپنی ضرورت کے مطابق جھوٹ بولتی ہیں۔اپنوں سے نہیں بولتیں تو غیروں سے جھوٹ بولتی ہیں۔ان کے فلسفے جھوٹ پر مبنی ہیں ان کا نظام حیات جھوٹ پر مبنی ہے، ان کی اقتصادیات جھوٹ پر مبنی ہے۔غرضیکہ اگر آپ بار یک نظر سے دیکھیں تو اگر چہ بظاہر ان کے زندگی کے کاروبار پرCivilization اور اعلیٰ تہذیب کے ملمع چڑھے ہوئے ہیں۔لیکن فی الحقیقت ان کے اندر مرکزی نقطہ جس کے گرد یہ تو میں گھوم رہی ہیں اور جس کے اوپر ان کی تہذیبیں مبنی ہیں، وہ