مشعل راہ جلد سوم — Page 449
449 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم کڑواہٹ کا مزا ہے۔یہ تو مزے ہیں نمکین ، میٹھا ، کڑوا اور کھٹا۔یہ چارمزے ہیں۔اور چارمزوں کے سوا اور کوئی مزا نہیں ہے جس کو آپ کی زبان یا آپ کی زبان کے غدود محسوس کر سکیں۔اس کے علاوہ پھر خوشبو ہے۔اس کو مزا تو نہیں کہہ سکتے لیکن وہ مدد کرتی ہے پھر اس کے کھانے کے جو لمس کے جو مختلف پہلو ہوتے ہیں وہ انسان کی زبان پر ، اس کے منہ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔اس کا ٹمپریچر زیادہ یا کم ہوتا ہے۔اس کے نتیجے میں بھی مزوں میں فرق پڑتا ہے۔تو چار بنیادی مزوں پر خوشبوؤں کا اضافہ کر لیں اس کی گرمی سردی کا اضافہ کر لیں اس کے لمس کا اضافہ کر لیں تو سات بن گئے۔ان ساتوں کے اندر باریک تبدیلیوں کے نتیجے میں لاکھوں کروڑوں مزے پیدا ہوتے ہیں۔تو اب بتائیے کہ خدا کی صفات حسنہ جوان مزوں سے بہت زیادہ گہرائی رکھتی ہیں وہ اگر نا نوے ہوں اور ننانوے آپس میں جوڑ کھا ئیں اور مختلف وقتوں میں مختلف مزاج پیدا کریں تو کتنی بے شمار صفات پیدا ہوں گی اور کتنے اس کے رنگ پیدا ہوں گے۔پس خدا سے تعلق رکھنے کے نتیجے میں یہ مطلب نہیں ہے کہ ہر شخص ایک ہی جیسا وجود بنے گا۔اس کے اپنے اندر کا جوظرف ہے وہ یہ فیصلہ کرے گا کہ میں کس قسم کا خدا ( چاہتا ہوں ) اور ان میں سے ہر ایک کے رنگ الگ الگ دکھائی دیں گے۔لیکن وہ ہوں گے خدا کے رنگ، اس لئے ہر رنگ میں ایک حسن ہوگا ، ہر رنگ میں ایک جاذبیت پائی جائے گی۔پس آپ جرمنی کے خدام مثلاً اگر چار ہزار ہیں تو چار ہزار مختلف خدا کی صفات کے نمونے دنیا کے سامنے پیش کر سکتے ہیں اور یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ ہر شخص ایک ہی رنگ اور ایک ہی چمک سے مرعوب نہیں ہوا کرتا ، اس کی طرف مائل نہیں ہوا کرتا۔ہر ایک اپنا ایک ذوق رکھتا ہے اور اپنے ذوق کے مطابق کھانے کے مزے بھی ڈھونڈتا ہے۔لذت کے مزے بھی ڈھونڈتا ہے۔دوسرے music کے کان کے ذریعے جو لذتیں حاصل کرتا ہے اس کے بھی مزے الگ الگ ڈھونڈتا ہے۔اسی لئے خدا تعالیٰ نے اپنے بندے کے اندر ایسی صفات رکھی ہیں کہ خدا کی صفات سے مل کر وہ پھر مختلف شکلوں میں دنیا کے سامنے خدائی صفات کو پیش کرتا ہے اور اس کی وجہ سے پھر مختلف لوگ خدا کی طرف مائل ہوتے ہیں۔کوئی کسی ایک رستے سے داخل ہو رہا ہے کوئی کسی دوسرے رستے سے داخل ہو رہا ہے۔آپ حقیقت میں جتنے خدام ہیں اتنے ہی دروازے خدا کی طرف کھول رہے ہوں۔اگر آپ خدا والے بنیں گے تو کوئی ایک دروازے سے خدا کی طرف داخل ہوگا کوئی دوسرے دروازے سے خدا کی طرف داخل ہو گا۔بے شمار دروازے ، روشن دان ، کھڑکیاں خدا کی طرف کھل رہی ہوں گی۔ان معنوں میں حقیقت میں آپ قوم کی زندگیاں تبدیل کر سکتے ہیں قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔اس کے بغیر اور کوئی نسخہ نہیں۔اس کے بغیر محض کھو کھلی باتیں ہیں محض دعو۔