مشعل راہ جلد سوم — Page 448
448 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم کے ہوتے ہیں۔مختلف رنگوں کے ہوتے ہیں، بجلی وہی ہے بجلی کی قوت میں کوئی فرق نہیں۔لیکن ایک واٹ کا بلب بھی اس بجلی سے لگایا جاسکتا ہے ہزار واٹ کا بھی لگایا جا سکتا ہے۔دس لاکھ واٹ کا بھی جلایا جاسکتا ہے۔ان دونوں یا تینوں میں چاروں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ایک بلب ایسا ہے جو مشکل سے جس کی روشنی میں آپ کچھ پڑھ رہے ہوں اور عملاً وہ بلب بھی تار کے ذریعے اسی بجلی سے متعلق ہے جس سے ایک اور بلب بھی چمک رہا ہے ، روشنی حاصل کر رہا ہے۔یا روشنی کی قوت حاصل کر رہا ہے اور اتنا روشن ہوتا ہے کہ بعض دفعہ آنکھیں چندھیا جاتی ہیں۔پس یہ اب آپ کا فیصلہ ہے آپ کی کوشش ہے اور آپ کی ہمت ہے اور کس حد تک آپ اپنے تعلق کو خدا سے جوڑتے ہیں۔اور کون کون سے رنگ اس کے اختیار کرتے ہیں خدا کی صفات تو لا انتہا ہیں۔ویسے تو ننانوے صفات ہمارے علم میں ہیں۔یعنی احادیث سے پتا چلتا ہے ننانوے صفات کے متعلق۔کچھ تعداد میں کمی بیشی کا ذکر بھی ملتا ہے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ صفات آپس میں جب جوڑ کھاتی ہیں ان کے نتیجے میں بے شمار اور صفات پیدا ہوتی ہیں۔ورنہ آپ کو یہ دنیا میں جو بے انتہا مختلف رنگ، مختلف وجود، وجودوں کی مختلف شکلیں، ان کے رنگ، ان کے مزاج۔۔ان کے اقسام، ان کے عقلوں کے فرق، یہ آپ کو دکھائی نہیں دیتے کہ خدا تعالیٰ کی صفات کے آپس میں مل کر نے وجود پیدا کرنے کے نتیجے میں ہے۔اس کی ایک عام مثال یہ ہے کہ آپ جب کھانا کھاتے ہیں یا کوئی چیز پیتے ہیں تو آپ کو پتا ہے کہ کتنے مزے آپ کو ملتے ہیں۔آپ سے پوچھا جائے کہ بتاؤ کل کتنے مزے ہیں؟ تو آپ کہیں گے بے شمار۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ میں مزے گن کر بتا سکوں کہ کتنے ہیں۔ایک ہی پھل کے بعض دفعہ اتنے مختلف مزے ہو جاتے ہیں کہ انسان ان کو بھی اپنی گفتی کے احاطے میں نہیں لاسکتا۔آموں کی قسمیں دیکھ لیجیے۔ایک سو بیس سے زائد مقسمیں تو ہمارے قادیان کے باغ میں ہوا کرتی تھیں اور پھر ان میں سے بھی ہر آم مختلف موسم کا ٹوٹا ہوا، مختلف حالت میں پکا ہوا ، اپنے اپنے الگ مزے رکھتا تھا اور پھر ہر آم کو آپ چکھ کے دیکھیں تو ضروری نہیں کہ ایک آم میں ایک ہی مزا ہو۔کسی کونے سے اور مزا ہے کسی اور کونے سے ایک اور مزا ہے اور پھر کھانے ہیں۔ایک ہی قسم کے کھانے ہیں، مختلف عورتیں یا مختلف باور چی پکاتے ہیں اور مزے بدل جاتے ہیں۔لیکن آپ یہ سن کر حیران ہوں گے کہ بنیادی مزے صرف چار ہیں اور ان چاروں کے آپس میں ادلنے بدلنے سے ان کے آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کے دائروں میں تبدیلی کے نتیجے میں بے انتہا مزے پیدا ہو جاتے ہیں۔نمک ہے ایک مزا۔ایک میٹھے کا مزا ہے۔ایک خوشبو ہے کھانے کی۔ایک