مشعل راہ جلد سوم — Page 390
مشعل راه جلد سوم 390 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی اس مربی کے آثار کو اپنی ذات میں اپنے وجود میں جاری کرنا ہوگا اور اس مربی سے خود زندگی کے گر پانے ہوں گے اور زندہ کرنے کے گر سیکھنے ہوں گے اس لئے اپنی اولاد اور اپنی بیویوں کی تربیت میں ہر گز نہ عجلت سے کام لیں نہ سہل انگاری سے کام لیں یہ دونوں چیزیں مہلک ہیں نہ ان کی بیماریوں سے غافل ہوں نہ ان بیماریوں سے بے پرواہ ہوں اپنے احساس کو زندہ رکھیں اور اس دکھ کو زندہ رکھیں جو برائیوں کو دیکھنے کے نتیجہ میں ایک مومن کے دل میں لازمی پیدا ہوتا ہے۔(ضمیمہ ماہنامہ تحریک جدید تمبر 1988ء)