مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 348 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 348

348 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم ذلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ يتمہارے لئے بہت بہتر ہے ، اِنْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ کاش کہ ہم جانتے اور تمہیں اس بات کی خبر ہوتی کہ اس میں کتنی برکت ہے۔فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ ہاں جب نماز ختم ہو جائے یا نماز سے فارغ ہو جاؤ پھر بے شک زمین میں پھیل جایا کرو، وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللهِ اور الله تعالیٰ کا فضل چاہو ، وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيراً لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ اور اپنے کاموں میں مصروف ہونے کے ساتھ ساتھ ذکر الہی بھی کثرت سے کرتے رہو تا کہ تم نجات پاؤ اور کامیابی حاصل کرو۔یعنی مومنوں کو جمعہ کے دن کام سے نہیں روکا خصوصاً نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد۔لیکن ذکر الہی کی طرف توجہ دلا کر فرمایا کہ جمعہ عبادت کا دن ہے اور یہ دن صرف نماز جمعہ کے ساتھ تعلق نہیں رکھتا بلکہ یہ سارا دن ہی عبادت کا دن ہے اس لئے جب تم کاموں میں مصروف ہوا کرو تو اس وقت بھی کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کو یا دکیا کرو۔پھر فرمایا وَ إِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْلَهُوَ إنفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوْكَ قَائِماً۔عربی گرائمر کے لحاظ سے اس آیت کے دوترجم ممکن ہیں۔جب ماضی کا صیغہ ہو اس سے پہلے اڈا لگایا جائے تو وہ ماضی کو مستقبل میں بدل دیتا ہے۔یعنی عربی زبان کے محاورہ کے لحاظ سے مضارع میں تبدیل کر دیتا ہے۔اور مضارع میں حال کے معنے بھی پائے جاتے ہیں اور استقبال کے بھی پس اس لحاظ سے اس آیت کا یہ ترجمہ بھی ہو سکتا ہے کہ وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً اَوْ لَهُوَا اِنْفَضُّوا إِلَيْهَا کہ یہ لوگ جب کوئی تجارت دیکھتے ہیں یا کھیل تماشا دیکھتے ہیں تو اس کی طرف مائل ہو جاتے ہیں اس کی طرف دوڑ پڑتے ہیں۔وَتَرَكُوكَ قَائِمًا اور اے محمد ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تجھے خدا کی عبادت میں مصروف اکیلا چھوڑ دیتے ہیں۔قُلْ مَا عِندَ اللَّهِ خَيْرٌ مِّنَ اللَّهْوِ وَمِنَ التِّجَارَةِ تو کہدے کہ جو خدا کے پاس ہے وہ لھو یعنی کھیلوں، مشاغل اور دلچسپیوں سے بھی بہتر ہے اور تجارت سے بھی بہتر ہے ، والله خَيْر الرزقین اور اللہ بہت بہتر رزق دینے والا ہے۔اس آیت کے پہلے حصہ کا مستقبل کے لحاظ سے دوسرا ترجمہ یہ ہوگا کہ یہ لوگ جب کوئی تجارت دیکھیں گے یا کوئی دلچسپی کا مشغلہ دیکھیں گے تو اس کی طرف مائل ہو جائیں گے اور تجھے چھوڑ دیں گے ایسے حال میں کہ تو اکیلا کھڑا رہ جائے گا قُلْ مَا عِندَ اللَّهِ خَيْرٌ مِّنَ اللَّهُو وَمِنَ التِّجَارَةِ تو کہہ دے کہ جو اللہ کے پاس ہے وہ بہت بہتر ہے لھو سے بھی اور تجارت سے بھی۔اس آیت کا عموماً پہلا ترجمہ کیا جاتا ہے یعنی جمعہ کے دن لھو یا تجارت کو دیکھتے ہیں تو تجھے چھوڑ کر اس کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔