مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 347 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 347

مشعل راه جلد سوم 347 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی ہی رکھا جاتا ہے۔اس دن آپ مسجدوں کے پاس سے گزریں تو مسجدوں کے باہر یا مسجدوں کی طرف بڑھتے ہوئے بہت کم مسلمان دکھائی دیں گے جب کہ مٹینی شو میں جاتے ہوئے اس سے کہیں زیادہ کثرت کے ساتھ ہجوم دکھائی دیں گے۔مجھے یاد ہے کراچی میں وکٹوریہ روڈ کی جو ( بیت الذکر ) تھی وہاں سے ایک دفعہ جب ہم جمعہ پڑھ کر واپس جارہے تھے تو وہاں پر سڑک بلاک ہوئی ہوئی تھی۔میں نے پوچھا کہ اس کی کیا وجہ ہے اتنا ہجوم کس بات کا ہے تو پتہ لگا کہ کوئی فرلانگ بھر لمباQueueلگا ہوا تھا۔اس دن کوئی فلم دکھائی جانی تھی جس کا مشینی شو تھا۔مٹینی کا پتہ نہیں کیا مطلب ہے مگر وہ بعد دو پہر جمعہ کی نماز کے وقت کے لگ بھگ دکھایا جاتا ہے۔اس وقت سنیما کے سامنے تو بہت رش تھا لیکن مسجدوں کے سامنے کوئی رش نہیں تھا، ویسے بھی میں نے ایک دفعہ مساجد کی Capacity کا جائز لیا تو مجھے یہ دیکھ کر بڑا تعجب ہوا کہ مسجدوں میں کل رقبہ جو مہیا ہے وہ ایک شہر میں جتنے افراد جمعہ پڑھنے کے اہل ہوتے ہیں ان سے کہیں کم ہوتا ہے۔اگر وہ سارے مسلمان جو کسی شہر میں بستے ہیں جمعہ پڑھنے کے لئے مسجدوں میں داخل ہونے کی کوشش کریں تو تقریباً دو تہائی یا کم سے کم نصف ایسے ہوں گے جن کو مسجدوں میں جگہ مل ہی نہیں سکتی ، خواہ کتنا ہی سمٹ کر کیوں نہ بیٹھیں مسجدوں کا اتنا رقبہ ہی نہیں ہے کہ وہ سارے شہر کو اپنے اندر سمیت سکیں۔پھر بعض جگہ خواتین جمعہ پڑھنے جاتی ہیں۔احمد یوں میں تو خاص طور پر خواتین میں یہ رواج ہے ، ایسی صورت میں ان کے لئے تو بالکل جگہ ملنے کا سوال ہی باقی نہیں رہتا۔پس یہ رجحان بہت ہی قابل فکر رجحان ہے۔اسلام میں جمعہ کو بہت اہمیت حاصل ہے۔جمعہ پڑھنے کا قرآنی حکم اور ایک خطر ناک فتنے کی طرف اشارہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جہاں اس کے مثبت پہلو بیان فرمائے ہیں وہاں جمعہ نہ پڑھنے کے نتیجہ میں جو منفی پہلو بیان فرماتے ہیں وہ بہت ہی دل ہلا دینے والے ہیں۔ان میں سے چند ایک کا ذکر میں ابھی کروں گا لیکن اس سلسلہ میں پہلے میں آپ کو قرآن کریم کی ان آیات کا مطلب بتا تا ہوں جو میں نے ابھی آپ کے سامنے تلاوت کی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ کہ اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو جب بھی نماز کے لئے بلایا جائے جمعہ کے دن فَاسْعَوْا إِلى ذكر الله تو دوڑتے ہوئے خدا کے ذکر کے لئے چلے آیا کرو، وَذَرُوا الْبَيْعَ ، اور تجارت کو چھوڑ دیا کرو