مشعل راہ جلد سوم — Page 268
268 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم طرف ہے کیوں ہوش نہیں کرتے۔جب خدا سے مانگتے ہو کہ وہ تمہیں مجاہد بنائے تو مجاہد بننے کی طرف قدم اٹھاؤ لوگوں کو دین سے برگشتہ کرنے کی طرف تو قدم نہ اٹھاؤ۔کتنا عظیم الشان پھل ہے جو دعا مانگتے ہی آپ کو حاصل ہونا شروع ہو جاتا ہے اور دعا کی مقبولیت کے نتیجہ میں جو غیر معمولی تائیدات اور نصرت اللہ کی طرف سے ملتی ہے آپ کو نئے حوصلے عطا ہوتے ہیں نئی قوتیں نصیب ہوتی ہیں اپنی اصلاح کی۔وہ اس کے علاوہ ہیں یہ تو ایک طبعی فطرتی پھل ہے جو فور انصیب ہو جاتا ہے۔جرمن زبان سیکھنے کی طرف توجہ کریں جو شخص بھی دعا میں سنجیدہ ہے جب وہ اپنے لئے دعائیں کرتا ہے تو اس کے ساتھ ہی اس کے عمل کی اصلاح کے لئے ایک نظام از خود حرکت میں آجاتا ہے اور اس کے لئے کسی انتظار کی ضرورت نہیں پڑتی پھر اس دعا کے دوران جب روز مرہ کی زندگی میں آپ کے لئے ( دعوت الی اللہ ) میں مشکلات آئیں گی تو سب سے پہلی چیز آپ کو یہ محسوس ہوگی کہ آپ کو زبان نہیں آتی بغیر زبان سیکھے آپ کس طرح دنیا کے خیالات تبدیل کر سکتے ہیں یا کسی قوم کے خیالات تبدیل کر سکتے ہیں اور اگر آپ دعا میں سنجیدہ ہیں تو زبان سیکھنے میں بھی طبعا سنجیدہ ہو جائیں گے آپ کی مثال ویسی تو نہیں رہے گی پھر کہ لڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں پھر آپ تلوار ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے اس لئے زبان کی طرف توجہ کرنا آپ کے لئے ایک لازمی قدم بن جائے گا اس کو اٹھائے بغیر آپ آگے نہیں بڑھ سکتے اور آج اگر احمدی نوجوانوں کا جائزہ لیا جائے کہ کتنے ان میں سے جرمن زبان سیکھ رہے ہیں اور سنجیدگی سے اس پر عبور حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور دینی مطالعہ میں کوشش کرتے ہیں کہ جرمن دینی محاورہ بھی ان کو آجائے تا کہ وہ اس محاورے کو ( دعوت الی اللہ ) کے وقت استعمال کر سکیں تو جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے معدودے چند نکلیں گے جو ( دعوت الی اللہ ) کرنے والے بھی ہیں۔ان میں سے بھی اکثر اس بات کو تسلیم کرتے ہیں اپنی خط و کتابت میں یا ملاقات کے دوران کہ ( دعوت الی اللہ) تو ہم نے شروع کر دی ہے مگر ہمیں زبان نہیں آتی۔ہم کیسٹس لے کر دیتے ہیں یا بعض کتابیں لے کر اپنے دوستوں کو دیتے ہیں۔ٹیسٹس لے کر دینا یا کتابیں لے کر دینا اپنی جگہ ایک نیک فعل ہے خدا اس کے بھی بڑے اچھے نتیجے نکالتا ہے مگر کہاں یہ بات کہ اپنے مافی الضمیر کو اپنے دل کی باتوں کو آپ اپنی