مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 267 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 267

267 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم ارا دے کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو پھل عطا کر دیتا ہے۔خدا تعالیٰ پھل دینے میں ہرگز خسیس نہیں انسان اپنی محنت میں کمی کر دیتا ہے اپنی کوشش میں کوتاہی کر بیٹھتا ہے جس کے نتیجہ میں بعض دفعہ وہ پھل سے محروم ہو جاتا ہے مگر خدا تعالیٰ پھل دینے میں بہت ہی وسیع الحوصلہ ہے۔بارہا میں جماعت کو پہلے بھی توجہ دلا چکا ہوں کہ آپ کی دنیا کی محنتوں کا تو پھل وہ بہت دیتا ہے اور آپ کی محنت سے بڑھ کر دیتا ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ اس کے دین کی خدمت میں آپ محنت کریں اور وہ آپ کو محنت کے پھل سے محروم کر دے یہ تو بڑا ہی بھیا نک بہتان ہے اپنے خدا پر دین کی خاطر ، خدا کی خاطر دین کی خدمت کرنے والوں کے پھل کو خدا کبھی ضائع نہیں کرتا توقع سے بڑھ کر ان کو عطا کرتا ہے۔اس لئے آپ میں سے ہر خادم کا فرض ہے کہ وہ یہ فیصلہ کر کے اٹھے کہ میں اللہ کی رضا کی خاطر اپنے سب مقاصد میں سب سے اونچا مقصد یہ رکھوں گا کہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی فوج کا سپاہی بن جاؤں گا اور چین سے نہ بیٹھوں گا جب تک ہر سال آنحضرت کے دین کے لئے مزید زمینیں سر نہ کرتا چلا جاؤں یہ ارادہ بہت بلند ہے اس کی پیروی کیسے کرنی ہے۔اس کے متعلق میں چند باتیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔صرف ارادے سے دنیا تبدیل نہیں ہوا کرتی لیکن تبدیلی کے لئے ارادہ بہر حال سب سے پہلے آتا ہے دوسرا اس کا پہلو یہ ہے کہ ارادے کے ساتھ دعا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگنا ہے۔آپ لاکھ ارادے باندھیں آپ کو بسا اوقات ان ارادوں پر عمل کرنے کی توفیق ہی نہیں مل سکتی۔بہت سی مشکلات آپ کی راہ میں حائل ہیں جو ارادوں کو عمل میں ڈھالنے کی راہ میں روک بن جاتی ہیں اس لئے بہت ہی اہم بات ہے کہ سنجیدگی کے ساتھ باقاعدہ دعا کر کے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے رہیں۔پہلے فیصلہ کریں کہ میں نے اللہ کی راہ میں ایک مجاہد بننا ہے اور اول درجے کا مجاہد بننا ہے اور پھر دعائیں کریں اور باقاعدہ دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے توفیق عطا فرمائے۔یہ دو قدم اٹھا لیں تو آپ کی اصلاح کا ایک لامتناہی سلسلہ وہیں سے شروع ہو جاتا ہے۔یہ کیسے ممکن ہے اس ارادے کے بعد جب آپ روزانہ دعا کرتے ہوں کہ اے خدا! مجھے اپنی راہ کا مجاہد بنا دے اور پھر دوسرے دن جا کر اپنے دوستوں کی مجلس میں شراب نوشی شروع کر دیں پھر آپ سور بیچنے کا کاروبار شروع کر دیں پھر آپ لوگوں سے بد یا نتیاں شروع کر دیں پھر لوگوں کے حقوق مارنے لگ جائیں۔ہر روز کی دعا لعنت ڈالے گی ہر ایسے شخص پر اور اس کو شرمندہ کرے گی اور کہے گی کہ تم کیا مانگ رہے ہو خدا سے جبکہ تمہاری زندگی کا رخ بالکل دوسری